مہندی

Posted on at


مہندی ایک ہلکے سبز رنگ کا سفوسف ھوتا ھے اس کو پانی میں٘ بھگو کر ہاتھوں پاوں
اور بازوں پر لگا دیا جاتا ھےجب مہندی سوکھ جاتی ھے تو ہاتھوں کو دھو لیا جاتاھے
اوپر سے سفوف اتر جاتا ھے اور مہندی کا رنگ ہاتھوں پر چڑھ جاتاھےزیادہ تر خواتین کو
مہندی لگانا بہت پسند ھوتا ھےمہندی خواتین کے بنائو سنگھار میں بہت اہمیت کی حامل ھے
مہندی لگانا کسی آرٹ سے کم نہیں ھے مسلم خواتین مہندی مذہبی تہواروں شادی بیاہ کی تقریبات
اور سالگرہ کی تقریبات اور ہر قسم کے خوشی کے موقع پر لگاتی ھیں کچھ مرد اور خواتین مہندی
سر پر بھی لگاتی ھیں اس سے بال سلکی ہو جاتے ھیں اور بالوں پر مہندی کا رنگ بھی چڑھ جاتا ھے
پہلے زمانے میں مہندیی خد پتوں کو پیس کر بنائی جاتی تھی اور پھر اسے دیا سلائی یا تنکے کے ذرئے
ہاتھوں پائوں اور بازووں پر لگایا جاتا تھامہندی کی بھی کئی قسمیں ھوتی ھیں کچھ مہندی کی قسمیں بہت
تیز رنگ کی ھوتی ھیں اور کچھ مہندی کی قسمیں ہلکے رنگ کی ھوتی ھیں اجکل شادی بیاہ کی تقریبات
میں ایک دن مہندی کی رسم کا ھوتا ھے اس لیے شادی بیاہ کی تقریبات کے حوالے سے مہندی
زیادہ اہمیت کی حامل ھےشادی کی تقریب میں مہندی والے دن ساری عورتیں ہاتھوں بازووں اور پائوں
مہندی لگاتی ھیں دلہن کا حسن مہندی کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ھے مہندی والے دن ساری لڑکیاں مل کر
دلہن کو مہندی لگاتی ھیں جس سے دلہن کے حسن کو چار چاند لگ جاتے ھیں



About the author

lukee

i m a bussiness man

Subscribe 0
160