رمضان المبارک، تمام مہینوں کا سردار

Posted on at


 

رمضان المبارک ایک ایسا بابرکت مہینہ ہے جسے تمام مہینوں کا سردار بھی کہا جاتا ہے اور ہم لوگون کو بچپن ہی سے رمضان کے احترام اور فضیلت کے بارے میں سکھائے جاتا ہے چونکہ رمضان المبارک کے روزے اسلام کے پانچ رکنوں میں سے دوسرا رکن ہے اسلیے رمضان  کے روزے ہم مسلمانوں پر فرض ہے رمضان المبارک کے بارے میں قرآن پاک میں ذکر ہے کہ (کتب علیکم الصیام) ترجمہ ۔ تم پر رمضان کے روزے فرض کر دیئے گئے ہیں رمضان ایک ایسا بابرکت مہینہ ہے جس میں شیطانوں کو قید کر دیا جاتا ہے اور تمام مسلمان دن کا روزہ رکھتے ہیں اور نماز کی پابندی اور قرآن کریم کی تلاوت اور وضائف کرتے ہیں تا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں اپنی نجات وبخشش کروا سکیں دوزخ کی آگ سے

رمضان المبارک میں تمام مسلمانون کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ نیکیاں کمائے اس لیے وہ ایسے تمام کام چھوڑ دیتا ہے مثلا جھوٹ ، غیبت، لڑائی وغیرہ جس سے اس کی نیکیون میں کمی اور گناہوں میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے ہم لوگون کو بھی چاہیے کہ رمضان میں کسی کو روزہ افطار کرائے یا رکھوائے اور ہم لوگوں کو رمضان میں زیادہ سے زیادہ خیرات کرنی چاہیے تا کہ ہم اپنی نیکیوں میں اضافہ کر سکیں رمضان المبارک کے مہینے کے بارے میں ہمارے پیارے رسولﷺکی حدیث مبارکہ ہے ( بہت ہی بدبخت ہے وہ شخص کہ جس نے رمضان کو پایا اور اپنی بخشش نہیں کروائی) اس حدیث سے رمضان المبارک اہمیت کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں

رمضان المبارک کے تیس روزے ہوتے ہیں اور ان تیس روزوں کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پہلا عشرہ رحمت کا دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ دوزخ کی آگ سے نجات کا ہے ہم مسلمانوں کو کبھی بھی یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ روزہ ہم پر ایک بوجھ ہے جو ہم پر لاد دیا گیا ہے بلکہ یہ سوچنا چاہیے کہ یہ تو ہم مسلمانوں تربیت اور تزکیہ نفس کے لیے ہم پر فرض کی  گیا ہےیہی ایک ایسا عمل ہے جو اللہ تعالی کو سب سے زیادہ عزیز ہے اور یہی عمل مسلمان کو اللہ تعالی کے قریب  کرتا ہے اور تقوی دار بناتا ہے

یہ ایسا مبارک مہینہ ہے جس میں مسلمان اپنے دل کی صفائی کرتا ہے اور اپنا سارا وقت عبادت، زکوۃ وخیرات اور قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے گزارتا ہے تا کہ اس کے دل کی صفائی ہو سکے اور گناہوں سے بچ سکے۔  اللہ پاک ہم سب کو رمضان کے روزے رکھنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے(امین)

         



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160