اسپائسی میکسیکن رائس

Posted on at



اجزا۶:


چاول ایک کپ،اولیوآئل دوکھانے کے چمچے،سرخ شملہ مرچ ایک عدد (باریک کاٹ لیں)،تیز سرخ مرچ ایک عدد،ٹماٹر ایک عدد، ابلے ہوے چنے آدھا کپ، لال مرچ پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذالقہ، زیرہ ایک چائے کا چمچہ ، ہرادھنیا آدھا کپ ، سن فلاور کے بیج ایک کھانے کا چمچہ۔










ترکیب:


ایک بڑے اور بھاری پیندے کے برتن میں درمیانی آنچ پر اولیو آئل گرم کریں۔ اب اس میں چاول شامل کریں اور برابر چلاتے رہیں۔


پھر کٹی ہوئی سرخ مرچ اور شملہ مرچ شامل کر کے مزید دو تین منٹ تک چلائیں۔ اب اس میں ٹماٹر، ابلے ہوے چنے اور لال مرچ پیسٹ شامل کریں اور دو منٹ تک فرائی کریں۔


اس کے بعد سبزیوں کی یخنی ،زیرہ اور نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور آنچ کم کر دیں اب برتن کو ڈھک دیں اور دھیمی آنچ پر دس سے بارہ منٹ تک پکنے دیں جب پانی بالکل خشک ہو جائے تو ڈھکن کھول دیں اور چاولوں کو چلا کر ان میں ہرا دھنیا اور سورج مکھی کے بیج شامل کریں ۔


مزید چند منٹ تک پکائیں تاکہ بیج نرم ہو جائیں پھر ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں۔



About the author

160