الله اور انسان کے درمیان رابطے کا آسان طریقہ

Posted on at


الله اور انسان کے درمیان رابطے کا آسان طریقہ



قرآن الله اور اس کے بندے کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ ہے
فخر کائنات احمد مجتبیٰ حبیب خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یہ فرمان کہ میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں جن کو اگر تم نے مضبوطی سے تھام لیا تو کبھی گمراہ نہ ہو گے اور اگر تم نے ان دو چیزوں کو چھوڑ دیا اور ان سے مون موڑ لیا تو سراسر تم گھاٹے میں رہو گے، تم کبھی کامیاب نہ ہو سکو گے، نہ ہی منزل پا سکو گے، گمراہی اور ذلت تمہارا مقدر ہوگا، دنیا و آخرت میں رسوا ہو گے اور یقیناً جہنم کا ایندھن بنو گے- اور وہ دو چیزیں ہیں "میری پیروی یعنی سنت اور الله کی کتاب یعنی قرآن" فرمان نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی روشنی میں اب انسان کے لئے کامیاب زندگی گزارنے کا کوئی دوسرا راستہ بالکل ہی نہیں ہے- اس لئے الله سے ملاقات اور آخرت میں کامیابی کا واحد راستہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور قرآن اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے رہنمائی ہے اس کے علاوہ دوسرا کوئی بھی راستہ گمراہی اور ذلت ہے- اس لئے قرآن ہی انسان کا سب سے بڑا اور مکمل محافظ ہے



قرآن محض ایک کتاب ہی نہیں ہے، ایک مکمل ضابطہ حیات، اور نظام زندگی بھی ہے- جو اس کو تھامے گا وہ سرخرو اور کامیاب ہوگا اور جو اس کتاب کو چھوڑے گا وہ ناکام و نامراد ہوگا- جہاں اس کتاب پر عمل کرنے والے ہونگے وہاں امن چین اور سکوں ہوگا، اور جہاں اسے پس پشت ڈالا جائے گا وہاں تفرقہ، ظلم، ناانصافی اور استحصال ہوگا
ہمارے موجودہ ماحول اور معاشرے میں ساری خرابیاں اسی وجہ سے ہیں کہ ہم نے قرآنی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے- ہم نے احکامات قرآن کا مذاق بنا لیا ہے- جب تک قرانی احکامات کےمطابق ہم خود عمل نہیں کریں گے، یاد رکھو، آگاہ رہو-- اس وقت تک ہمارا معاشرہ ذلت و گمراہی سے نہیں نکل سکتا




About the author

Maani-Annex

I am an E-gamer , i play Counter Strike Global Offence and many other online and lan games and also can write quality blogs please subscribe me and share my work.

Subscribe 0
160