ٹیلی ویژن بھگائیں - زندگی پرسکون بنائیں

Posted on at



پاکستان میں  ٹیلی ویژن کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں . اریب قریب چالیس برس پہلے پاکستان میں ٹیلی ویژن نام کی بیماری کا آغاز ہوا وگرنہ اس سے پہلے لوگ تفریح کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انتخاب کرتے تھے جیسا کہ کوئی کھیل کھیلنا، فارغ وقت کو اپنے خاندان کے ساتھ ہنستے بولتے گزرنا یا پھر کسی تفریحی مقام کا رخ کرنا. مگر جیسے ہی پاکستان میں ٹی وی نامی ایجاد عام ہوئی یہ سب سرگرمیاں آہستہ آہستہ منظر سے غائب ہوتی چلی گئیں اور بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس مشینی ڈبے کے دلدادہ ہو گئے . آج کل کے دور میں ٹی وی دیکھنا پاکستان میں تفریح کا سب سے محبوب مشغلہ بن چکا ہے اور بچے بڑے روزانہ ٦ گھنٹے کے قریب ٹی وی دیکھتے ہیں . ٹی وی دیکھنا اب ان کے لئے ایک نشہ بن چکا ہے جس سے جان چھڑوانا اب انتہائی مشکل نظر آتا ہے . سال گزشتہ میں ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ اگر چھ گھنٹے تک ٹی وی دیکھا جاۓ تو انسان کی زندگی میں سے ٢٢ منٹ کم ہو جاتے ہیں . یہ تو محض ایک چھوٹی سے مثال ہے ورنہ ٹی وی بینی اپنے دامن میں خرابیوں کا ایک انبار سمیٹے ہوۓ ہے . اگر ہم ٹی وی دیکھنے والا وقت کسی صحت مندانہ سرگرمی میں صرف کریں جیسے کہ ورزش کرنا یا خاندان کے ساتھ تفریح کرنا تو اس سے آپ کی بور زندگی بہت زیادہ خوبصورت ہو سکتی ہے . اس سے نہ صرف آپکی عمر طویل ہوگی بلکہ آپ کا جسم بھی تندرست اور چاق و چوبند رہے گا اور آپ زندگی سے محبت کرنے لگیں گے . آئیں آپ کو ٹیلی ویژن نہ دیکھنے کے کچھ فوائد بتاتے ہیں ممکن ہے شروع شروع میں ٹیلی ویژن نہ دیکھنے پر آپ اپنے آپ کو ادھورا محسوس کریں مگر اگر آپ ثابت قدمی سے اپنے ارادے پر قائم رہے تو اس کے فائدے دیکھ کر آپ یقینی طور پر حیرت زدہ رہ جائیں گے


 


ٹیلی ویژن دیکھنے کا سب سے بڑا نقصان وقت کا ضائع ہونا ہے ہمارا بہت سارا قیمتی وقت روزانہ ٹی وی کی نذر ہو جاتا ہے . پاکستانیوں کے بارے میں ایک تحقیق میں یہ بات پتا چلی ہے کہ ہماری اکثریت روز ٣ سے لیکر ٤ گھنٹے ٹی وی دیکھنے میں صرف کرتی ہے اس طرح سے ہمارا ٢٥ فیصد وقت ٹی وی کی نذر ہو جاتا ہے .اگر ہم اس فضول ضائع ہونے والے وقت کو کسی تعمیری سرگرمی میں لگا دیں تو اس سے ہم کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا اس طرح ہمارا معیار زندگی بھی زیادہ بہتر ہو سکتا ہے . ہر سال کروڑوں گھنٹے ٹیلی ویژن دیکھنے میں صرف کر دیئے جاتے ہیں اگر یہ وقت بچا لیا جاۓ تو ہماری قوم کہاں سے کہاں پہنچ سکتی ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں . اپنے پسند کے پروگرام دیکھنے کے لئے بہت سے افراد اپنے ضروری کاموں کو ملتوی کر دیتے ہیں تا کہ ٹیلی ویژن کے لئے زیادہ وقت نکال سکیں اس طرح سے ملتوی شدہ کاموں کا ایک انبار اکھٹا ہو کر ان کے لئے شدید ذہنی دباؤ کا سبب بن جاتا ہے لہذا ٹی وی بینی سے چھٹکارا پا کر انسان ذہنی طور پر تازہ دم رہ سکتا ہے . ٹیلی ویژن دیکھتے ہوۓ چونکہ انسان زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتا ہے اور زیادہ بیٹھنے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ کچھ لوگ کھانا کھاتے ہوۓ بھی ٹیلی ویژن دیکھتے رہتے ہیں یہ بات صحت کے لئے مضر ہے اس طرح ٹی وی دیکھنا ترک کر کے انسان اپنی صحت بھی بہتر کر سکتا ہے 



پاکستان میں ٹیلی ویژن کا استعمال بہت زیادہ ہو چکا ہے اکثر گھروں میں تو صبح سے لیکر شام تک ٹیلی ویژن چلتا رہتا ہے اور اہل خانہ سارا دن اسی میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے بہن بھائیوں اور باپ بیٹوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع بہت کم ملتا ہے اس طرح خون کے رشتوں میں دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور آپس میں گہرا رشتہ بھی قائم نہیں ہو پاتا اس لئے ٹیلی ویژن کو بند کیجئے اور اپنے خونی رشتوں کو وقت دیجیے اس سے والدین اور بچوں کے درمیان دوریوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ایک صحت مند اور مثالی معاشرے کے قیام کی راہ ہموار ہوگی


*******************************************************************************


Click Here to Read More Of My Blogs 


Written By.


Hammad Ch.


            



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160