لاہوری ناشتہ حصہ سوئم

Posted on at


لوگ یہاں پر لسی پینے آتے ہیں، دہی کھاتے ہیں اس کے علاوہ کچھ لوگ مکھن کے پیڑے کھانا پسند کرتے ہیں اور کچھ لوگ لسی کے ساتھ بند کھانا پسند کرتے ہیں اور کچھ لوگ ٹھنڈی کھیر کھانا پسند کرتے ہیں اور کچھ لوگ صرف دودھ پینا پسند کرتے ہیں۔


 



 


حلوہ پوری کا ناشتہ بھی ہر دل عزیز ہوتا ہے۔ حلوہ پوری کا ناشتہ بھی تمام لوگ بہت شوق سے کرتے ہیں۔ مختلف قسم کے لوگ مختلف قسم کی پوریاں کھانی پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگ چھوٹی پوریاں کھانا پسند کرتے ہیں جو کہ نرم ہوتی ہیں اور کچھ لوگ چھنڈی ہوئی پوریاں کھانا پسند کرتے ہیں جو کہ خستہ اور پاپڑ کی طرح ہوتی ہیں اور کچھ لوگ زیادہ پکی ہوئی لال پوری کھانا پسند کرتے ہیں۔ پوریوں کے ساتھ حلوہ، چنے، سلاد، اچار اور دہی کا استعمال پوری کے مزے کو چار چاند لگا دیتا ہے۔


 



 


حلوہ پوری کی دکان پر صرف حلوہ پوری ہی نہیں بلکہ اور بھی کھانے والی چیزیں تیار کی جاتی ہیں جیسے کہ قیمے والی ٹکی یہ ٹکی مختلف قسم کے گوشت کے قیمے سے تیار کی جاتی ہے اور یہاں پر مختلف قسم کے حلوے تیار کیے جاتے ہیں جن میں گاجر کا حلوہ، پیٹے کا حلوہ، سوجی کا حلوہ یہ مختلف قسم کے حلوے لوگ بہت شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک پوڑا بھی تیار کیا جاتا ہے جس میں کھویا اور چاروں مغز ڈال کر تیار کیا جاتا یہ بھی بہت لزیز اور مزیدار ہوتا ہے اور لوگ اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160