پاکستان میں بجلی کا نظام میں مسائل اور ان کا تدراک

Posted on at


                                                    Muhammad sohail

                                                                    
الیکٹرسٹی یعنی بجلی دور حاضر میں  انسان کی بہت اہم ضرورت  ہے  اور ترقی پزیر ممالک میں بجلی کا نظام بنسبت پسماندہ ممالک کے بہت اچھا ہے ان پسماندہ ممالک میں بد قسمتی سے پاکستان بھی شامل ہے جو کے پچھلے کی سالوں سے بجلی کے نظام کو بہتر کرنے میں ناکام رہا ہے
بجلی کے نظام کے بہتر نہ ہونے کے چند عناصر ہیں جن کی وجہ سے بجلی کا نظام درست ہونا مشکل ہے    
ان عناصر میں اہم عناصر بیان کررہا ہوں  
١ سب سے اہم وجہ پاکستان میں ڈیم کی کمی ہے جتنے زیادہ ڈیم ہوں گے اتنی بجلی زیادہ پیدا ہو گی اور بجلی کا نظام بہتر ہو سکے گا  
٢ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کے ناقص مٹیریل کا استمال ہے گلیوں اور محللوں میں ٹرانسفارمر اور تا ریں ناقص ہوتی ہیں  جن کی وجہ سے لوڈ میں کمی  اور زیادتی ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی اشیا مثال کے طور پے فریج  موٹر وغیرہ جل جاتی ہیں اور عوام کا بھاری مالی نقصان ہوتا ہے اور پول یعنی کھمبوں کا استمال بھی نظام کو بگاڑ رہا ہے بارش کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل جاتےہیں
٣ تیسری  بڑی وجہ ہمارے ملک کے سرمایہ کر لوگ ہیں جو کے ٹیکس ادا نہیں کرتے جو کے غریب عوام کو زیادہ بلوں کی صورت میں ادا کرنا پڑتا ہے اگر یہ لوگ ٹیکس ادا کریں تو حکومت کو بیرون ممالک سے قرضے نہ لینے پڑیں اور ڈیم کی تعمیرات میں اضافہ ہو جائے
٤ اور چوتھی اہم وجہ یہ ہے کے ہمارے پاکستان کا لیڈر اایماندار نہیں ہے اگر غریب عوام کا پیسہ بجے دوسرے امور کے ڈیم  کی تعمیر میں لگایا جائے تو بھی بجلی کے نظام میں خاطر خواہ بہتری آ سکتی ہے
٥ پاکستان میں اگر کوئی نئی ایجاد کرتا ہے تو اس کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے اور اسے یا تو جیل میں بند کر دیا جاتا ہے یا پھر غائب کر دیا جاتا ہے

اگر پاکستان میں بجلی کے نظام کو بہتر کرنا ہے تو ہمیں ایماندار لیڈر چننا ہو گا جو عوام میں جو کرپٹ سرمایہ کار ہیں ان سے ٹیکس وصول کر کے اچھا مٹیریل استمال کر  ڈیم کی تعمیر کر واے اور پاکستان کے ٹیلنٹ کو ضائع نہ ہونے دے بلکے اس ٹیلینٹ کو پاکستان کی تعمیر ترقی میں استمال کرے  
 



About the author

160