کنسیلر : چہرے کی خامیاں چھپانے کا موثر ذریعہ ہے(حصہ الف

Posted on at


بہت کم خواتین ایسی ہونگی جن کی جلد پرفیکٹ ہوتی ہو ورنہ چھوٹی موٹی خامیاں ، داغ ، دھبے تو ہر جلد پر موجود ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ محنت طلب بات میک اپ کرتے وقت ان کو چھپانا ہوتا ہے ۔ اس کا علاج یہ نہیں ہے کہ گہرا میک اپ کیا جائے بلکہ اس کا آسان حل کنسیلر ہے۔ اب تو ان خامیوں کو پوشیدہ کرنے کے لئے انواع واقسام کے کنسیلر بازار میں موجود ہیں جن میں سے آپ اپنی پسند کا انتخاب کرسکتی ہیں ۔

لیکن ہم پھر بھی آپ کو کچھ ضروری باتیں بتا دینا چاہتے ہیں تاکہ آپ اپنی مرضی کا کنسیلر خریدنے میں مہارت حاصل کر لیں اور اپنی جلد سے متعلق مسائل کو حل کر سکیں ۔

رنگ : کنسیلر ہمیشہ ایسے رنگ کا استعمال کریں جس کا شیڈ آپ کی جلد کی رنگت سے مطابقت رکھتا ہو ، ہلکا ہو گا تو صحیح رہتا ہے مگر گہرا نہ لیں کیونکہ داغ ، دھبے جلد سے زیادہ گہرے رنگ کے ہوتے ہیں اس لئے ہلکے رنگ ان کو چھپانے میں مدد دیتے ہیں اور گہرے رنگ ان کو ابھار دیتے ہیں اس جلد سے ملتے جلتے کلر ہی پوری ہم آہنگی پیدا کر سکتے ہیں ۔

اقسام : آج کل ہر قسم کے شیڈ کنسیلر میں دستیاب ہیں لیکن اس میں زیادہ تر یہ چیز نہیں دیکھی جاتی کہ یہ خشک جلد کے لئے ہے ، نارمل کے لئے چکنی جلد کے لئے کیونکہ یہ پورے چہرے پر استعمال نہیں ہوتا بلکہ صرف منتخب جگہوں پر جہاں نشانات وغیرہ ہوں لگایا جاتا ہے البتہ کنسیلر کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں ، بعغں میں موئسچرائزر اور بعض میں سن اسکرینہوتا ہے اور بعض معدنیاتی پانی سے تیار کئے جاتے ہیں ۔

کنسیلر کی ضرورت اور استعمال : کنسیلر کی ضرورت کن خواتین کو ہوتی ہے اور اس کا استعمال کیسے ہوتا ہے اس کا جواب یہ ہے کہ کنسیلر کے استعمال کی ضرورت کا انصار ہر خاتون کے مسئلے پر ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ تمام جلدوں پر ایک جیسا ہی ہے ایک نقطے کی احتیاط کے ساتھ بلینڈ کرنا ہوتا ہے کیونکہ اگر آپ صحیح طریقہ سے بلینڈ نہیں کریں گی تو آپ کے چہرے پر سفید دھبے نمایاں ہو کر آپ کی جلد کو مزید بد نما بنا دیں گے ۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160