مسلمان کی شان

Posted on at


اے مسلمان کیا تو نے کبھی اپنے مقام و مرتبے کو پہچاننے کی کوشش کی ہے۔ کہ خدا کے ہاں اور اس دنیا میں تیری کیا حیثیت اور مقام و مرتبہ ہے۔ اے مسلمان تیرے اندر اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کو پیدا کیا۔ اللہ نے تجھے آدھا مٹی سے پیدا کیا اور آدھا تجھے اپنے نور سے۔ اے مسلمان تیری طرز معاشرت سے اس زمانے نے طرز معاشرت سیکھی دریاۓ نیل سے لیکر دریاۓ گنگا تک تو نے اسلام کا جھنڈا لہرا دیا تھا۔ اللہ نےتجھے ایمان کی دولت اور عقل کی دولت سے نوازا اور ساتھ ہی تھوڑی سی نادانی بھی عطا کی۔

اے مسلمان تیرے پاس وہ آنسو ہے جوجہنمکی آگ کے لیئے کافی ہے۔ ساری دنیا میں تجھے اونچا مقام ملا اور ساری دنیا اور اسکی ساری نعمتوں کو تیرے لیئے پیدا کیا۔ اے مسلمان تو مشرق و مغرب کے علم سے فائدہ اٹھانے والا تھا اور تجھے جو مقام و مرتبہ ملا وہ کسی اور کو نہیں مل سکتا۔ مسلمان اپنے پیارے آقا و رسولؐ کی زندگی کو دیکھے فقیروں کا لباس پہنے ہوۓ لیکن ساری کائنات کے بادشاہ تھے۔ مسلمان تو انسان تو ہے لیکن تم میں بہت سی وہ خوبیاں ہے جسکا تمہیں شعور نہیں۔ انسان میں اللہ تعالیٰ کی طرح اسکی عطا کی ہوئیں خوبیاں بھی ہے۔ اللہ کی طرف سے تمہیں بہت سی نعمتیں عطا کی گئیں۔

مسلمان تو اپنی قدر کو پہچان تو اپنی عظمت کو پہچان کہ تیرا کیا درجہ ہے۔ اے مسلمان دریاۓ نیل جو کہ مصر میں ہے اسکی موجیں تجھے اور تیری عظمت کو دیکھ کر تیری جستجو کرتی ہے۔ اے مسلمان تیرا درجہ افضل ہے۔ اے مسلمان تجھے ہندوستان کا دریاۓ گنگا بھی تیری شان وعظمت دیکھ کر دریاۓ گنگا کی رفتار میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ وہ اپنی رفتار تیز کر دیتا ہے۔

”ارادے جنکے پختہ ہوں نظر جنکی خدا پر ہوں

طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے"”



About the author

160