پاکستان میں توانائی کے وسائل کی صورتحال

Posted on at


دنیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں پاکستان توانائی کا استعمال کم ہے- بیشتر ممالک کی نسبت پاکستان میں دس گنا کم توانائی کا استعمال کیا جاتا ہے، اور ملک میں بجلی کے وسائل بھی کافی نہیں ہیں- پاکستان میں توانائی کے اہم ذرائع تیل، گیس، کوئلہ اور پن بجلی گھر ہیں



پاکستان میں کوئلہ کے ذخائر کم اور ناقص معیار کے ہیں، 90 فیصد کوئلہ جلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر اینٹوں کی بھٹیوں میں- کوئلے کے ناقص معیار کی وجہ سے برآمد نہیں کیا جا رہا اور وہ سب کا سب گھریلو مقاصد کے لئے جلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے- کوئلے کے موجودہ ذخائر 200 سال تک رہیں گئی- اسی طرح پاکستان کو پٹرولیم معاملات میں بھی بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- پاکستان میں تیل کی کمی اور استعمال زیادہ ہے- 70 فیصد تیل دوسرے ممالک سے درآمد کرنے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں عروج پر رہتی ہیں- قدرتی گیس پاکستان میں دوسرا سب سے بڑا توانائی کا ذریعہ ہے- توانائی کے شعبے میں گیس کا استعمال سب سے زیادہ کیا جا رہا ہے- ماہرین کے مطابق موجودہ گیس کے ذارئع 20 سال میں ختم ہو جائیں گے



ناقص حکومتی پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی نہ کی جانے کی وجہ سے صنعتی شعبے بھی زوال کا شکار ہیں- ہمارے قدرتی وسائل غیر ملکی کمپنیاں نکالتی ہیں اور جس کا ایک بڑا حصہ بھی وہی رکھتی ہیں- پاکستان بھاری اور مہنگی مشینوں کا متحمل نہیں ہو سکتا جس کا ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، جس کی ایک بڑی مثال پاک عرب آئل ریفائنری ہے، چونکہ مشینری سعودی حکومت کی ہے اس لیے51 فیصد تیل سعودی عرب کو دیا جاتا ہے- اور اب نئی افواہ ہے پاکستان میں موجودہ گیس کے ذخائر زیادہ عرصہ نہیں چلیں گے- یقیناً ایک دن یہ ہونا ہی تھا، حکومت کو کس نے مشورہ دیا تھا کہ عوام کے لئے سی این جی یا ایل پی جی گیس کو متعارف کرائے- اور اب اس گیس کا ایک بڑا حصہ گھریلو و لوکل پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہو رہا ہے-
الله نے ہمیں ایک بڑا ساحل، پانچ بڑے دریا اور دیگر بہت سے وسائل سے نوازا ہے- جو کہ ہماری ضرورت کی بجلی بنانے سے کہیں زیادہ ہیں، لیکن ہم اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ان کا استعمال نہیں کر رہے ہیں
میری نظر میں "کرپشن" نامی ایک لفظ ہے جس نے اس ملک کو اپنی گرد لپیٹ رکھا ہے وگرنہ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی ہے یا ہم اپنی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے ہیں- کرپشن اپنی جڑیں پوری طرح اس ملک میں گاڑ چکا ہے اور ہمارا معاشرہ پوری طرح اس لعنت میں دھنس چکا ہے
دوسرے ممالک میں الیکٹرک سپلائی کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی، کیونکہ اس طرح کے معاملات میں الیکٹرک سپلائی کمپنی کو حکومت کو بڑا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے، اور یہاں ہمارے ملک میں لوگوں کے کاروبار اس وجہ سے تباہ و برباد ہو رہے ہیں اور کوئی ان کی مدد کرنے والا نہیں ہے
گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، معلوم نہیں آیندہ آنے والا وقت ہمیں اور کیا کیا دکھائے گا





About the author

Maani-Annex

I am an E-gamer , i play Counter Strike Global Offence and many other online and lan games and also can write quality blogs please subscribe me and share my work.

Subscribe 0
160