ووکیشنل اور تعلیمی پروگرام افغان سکولوں میں خواتین کی خودمختاری کے لیئے ، افغانستان

Posted on at

This post is also available in:

وومنز انیکس پروجیکٹ ایک کامیاب پروجیکٹ ہے جو کہ خواتین کو خودمختار بناتا ہے تعلیم اور ثقافت کے بہت سے میدانوں میں ۔ افغان سیٹا ڈل نے فلم انیکس کے ساتھ مل کر ایک خود مختار پلیٹ فارم تخلیق کیا؛ وومنز انیکس نے بہت زیادہ کامیابی حاصل کی اور وسطی ایشیا اور ترقی پذیر ممالک میں خواتین کے علم اور آگاہی کو ابھارنے میں بہت سی خدمات سرانجام دیں۔

آج ثقافتی اور تعلیمی پروگرام جو کہ افغانستان میں سکولوں میں شروع ہوچکے ہیں ۔ ان پروگراموں نے سکول کے طلباء کے وژن کو وسیع کیا ہے اور وہ بہت سے سیکٹرز میں سرگرم رہے اور ان میں حصہ کیا۔

تجربہ جو کہ ہم نے پچھلے کئی سالوں میں طالبات کے ساتھ کام کرتے ہوئے حاصل کیا ہم بہت زیادہ ان کی دلچسپیوں اور وزیبلیٹی کے لیول کے متعلق آگاہ ہیں، ایک ایسا کام جس میں طلباء دلچسپی لیتے ہیں میں نے پایا کہ فلم سازی اور فوٹو گرافی تھی، اور طلباء اس کے ذریعے اپنی خواہشوں اور دل کی باتوں کو سکرین پر لا ئے اور ان میں سے ہر ایک نے اپنی زندگی کے سینیریو سے محبت کی جو کہ ان کے پاس ہے یا اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں یا دیکھ چکے ہیں وہ اسے سکرین پر ڈالتے ہیں اور ہر ایک کو یہ دکھاتے ہیں۔

 

موجودہ صورتحال میں بہت سے طلباء ہیں سکولوں میں جو کہ ثقافتی تہواروں میں حصہ لیتے ہیں بشمول تھیٹرز اور ترانے کے بہت سے گروہوں کے، وہ تصاویریں لینے اور تہواروں میں فلمیں بنانے میں مستعد ہیں۔ لیکن ابھی تک ان میں سے کئی طلباء کے پاس تمام سہولیات نہیں ہیں جن میں وہ دلچسپی لیتے ہیں کام کرنے کے لیئے اور پیشہ ورانہ لوگوں کے ساتھ کام کرنے کےقابل ہونے کے لیئے۔ یہاں پر پیشہ ورانہ سہولیات کا فقدان ہے۔

میں نے بمعہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک آئیڈیا حاصل کیا   طلباء کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کے لیئے اور انہیں کچھ دلچسپ ووکیشنل پروگرام مہیا کرنے کے لیئے۔ تمام پروگراموں میں جو کہ ہم مہیا کرتے ہیں فوٹوگرافی سب سے زیادہ دلچسپ ہے طلباء کے مابین ۔ ہم نے ایک فوٹو گرافی کا مقابلہ کرانے کا سوچا سکولوں کے درمیان جن میں طلباء مختلف مضامین سے تصویریں لیتے ہیں؛ طلباء سوسائٹی کو حقیقی چہرہ پیش کرتے ہیں ۔ تصویریں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ہیں اور طلباء جن کی تصویریں زیادہ پوائنٹس حاصل کرتی ہیں انہیں انعام دیا جائیگا۔

 

جوز پارلو میامی فلوریڈا سے ایک مشہور فنکار جو کہ شہروں کے چہروں کو پینٹ کے ذریعے دوبارہ نیا بناتے ہیں جس نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے اور ہم فیصلہ کر چکے ہیں کہ اس قسم کا سینیریو حاصل کرنے کا۔ بہترین تصویریں جو کہ طلباء نے لی ہیں انہیں شہر کی دیواروں پر پینٹ کیا جائے گا۔ یہ طلباء کی حوصلہ افزائی کریگا کہ وہ سخت محنت کریں اور اسی وقت ناظرین کو ایک اچھا پیغام بھی ملے گا۔

 

اگر آپ فلم انیکس اور وومنز انیکس فیملی کا حصہ نہیں ہیں تو برائے مہربانی میری مدد کریں وومنز انیکس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کے لیئے اور یہاں پر کلک کرکے آج ہی وومنز انیکس پر رجسٹر ہوں۔

 



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160