روزے کی فضیلت حصہ دوئم

Posted on at


روزے کی فضیلت 


پہلا حصہ پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔ 


رسولؐ نے روزے کی اہمیت و فضلیت بیان کرتے ہوۓ فرمایا کہ روزہ شہوت توڑنے اور کم کرنے کا بہترین علاج ہے۔ روزے کی بدولت انسان اپنی حیوانی خواہشات پر قابو پا لیتا ہے اور نیکی اور تقوی کواختیار کرنے میں سہولت ہو جاتی ہے۔



"روزہ" اور "قرآن مجید" دونوں روز آخرت میں  بندے کے لیۓ شفاعت کریں گے۔ جو شخص خالصتاً اللہ تعالیٰ کا حکم مانتے ہوۓ روزہ کی مشقت برداشت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی افطاری کے وقت دعا کو قبول فرماتا ہے، جو وہ روزہ کھولنے سے پہلے کرتا ہے۔


            


روزہ دار شخص گناہوں، نفس اور شیطان کے حملوں سے محفوظ  ہو جاتا ہے۔ اور اخلاق رذیلہ مثلاً غیبت، بد نظری، بہتان، چغلی ، جھوٹ ، بے ایمانی اور وعدہ خلاگی وغیرہ سے بچنے کی بھر پور کوشش کرتا ہے۔ اسطرح سے انسانی نفس کی تہزیب ہو جاتی ہے۔


              


رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے، جس میں مسلمان اللہ کے حضور گڑگڑا کے اپنے اور اپنےدینیبھایؤں کے لیۓ رحمت کی دعا طلب کرتے ہیں۔اس عشرے میں ہر مسلمان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ذیادہ سے ذیادہ نیکیاں کما سکے۔


                               


رمضان المبارک کا دوسراعشرہ مغفرت کا ہے، جس میں تمام امت مسلمہ اللہ کی بارگاہ میں جھک کرمعافی مانگتے ہیں اس اللہ سے جس نے انہیں معاف کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے، یہی وہ دن ہوتے ہیں جب االلہ کی رحمت خوب جوش میں آتی ہے، بے شک وہ بخشنے والا بڑا رحمان اور رحیم ہے وہ جسے چاہے اپنی رحمت سے بخش سکتا ہے


 رمضان المبارک کاتیسرا اور آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے، اس عشرے میں رمضان المبارک ہم سے بچھڑ رہا ہوتا ہے اور ان دس دنوں میں ہر مسلمان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے سارے کے سارے گنا بخشوا لے۔


 


رسولؐ کی احادیث مبارک کا اس مفہوم ہکہ بد نصیب ہے وہ شخص جس کی زندگی میں رمضان آیا اور وہ اپنی بخشش نہ کروا سکا۔


            گویا اس مہینے کے روزے رکھنے سے انسان گناہوں سے پاک ہوجاتا ہے اور نیکی کا خوگر وہ جاتا ہے۔


رسولؐ نے فرمایا : جنت میں اک دروازہ ایسا ہے جسے "ریان" کہا جاتا ہے۔ قیامت کے روز اس دروازے سے ایسے لوگ داخل ہوں گے جو روزے دار ہوں گے اور ان کے علاوہ کوئ اس دروازے سے داخل نہیں ہو گا۔


جو شخس اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن کا روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ایک روزے کی وجہ سے اس شخص کے چہرے کو جہنم کی آگ سے ستر سال (کی مسافت) دور کر دیتا ہے۔


 


رمضان المبارک کے  مہینے میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا بہت فضیلت والا عمل ہے۔ رسولؐ اس مقدس مہینے میں تیز چلنے والی آندھیوں سے بھی ذیادہ سخاوت فرماتے اور اللہ کی راہ میں بیواؤں ، یتیموں، محتاجوں اور سوال کرنے والوں پر بہت خرچ کرتے تھے۔ 


حدیث پاک کا مفیوم ہکہ :


اللہ تعالیٰ نے روزہ داروں کے لیۓ دو خوشیاں رکھی ہیں۔ ایک خوشی تو اسے روزہ افطار کرتے وقت حاصل ہوتی ہے اور ایک خوشی اسے اپنے رب سے ملاقات کے وقت حاصل ہو گی۔


روزہ رکھنے کے بہت سے فائدے ہیں      


  ایک ہی وقت میں روزہ رکھنے اور ایک ہی وقت میں روزہ کھولنے سے امیر غریب کا تصور مٹ جاتا ہے۔ جب ایک امیر شخص سارہ دن بھوکھا پیاسا رہتا ہے تو اللہ پاک اس کے دل میں غریبوں کیلۓ ہمدردی ڈال دیتا ہے۔ روز ے کی حالت میں بھوک اور پیاس کی کیفیات میں انسان اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدروویمت جان لیتا ہے۔ روزہ رکھ کر مسلمان نہ صرف روحانی طور پر اپنے نفس کو پاک صاف کرتا ہے بلکہ وہ بہت سی جسمانی بیماریوں سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے۔


 


سحری اور افطاری کے اوقات کی پابندی کرنے سے انسان کو قیمت وقت کا بھی پتا چلتا ہے۔


            گویا رمضان المبارک میں روزے رکھنا ، اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور بکششوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اسے اللہ تعالیٰ نے امت محمد یہ کی مغفرت کا مہینہ بنا دیا ہے۔ ہم اہل پاکستان کے لیۓ رمضان المبارک کی اہمیت اور سبب سے بھی ہے کہ اس مہینے کی ۲۷ تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان عطا فرمایا۔ اس نعمت عظیم کا شکریہ ادا کرنے  کا طریقہ یہی ہے کہ قرآن اور رسول اللہؐ کو ہی اپنا پیشوا اور ہادی بنایا جائے۔


 


مزید اچھے بلاگ پڑھنے کیلۓ یہان کلک کریں۔


مجھے سبسکرائب کرنے کیلۓ یہان کلک کریں۔



About the author

Haseeb9410

I want to share my ideas , and became a best writer.

Subscribe 0
160