ملتان کے مشہور چوک حصہ چوتھا

Posted on at


ڈیرہ اڈا چوک سدوحسام کے شمال میں واقع ہے یہ ملتان کا بہت مشہور چوک ہے ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے اس نے روڈ کے درمیان میں پھول اور کجھور کے درخت لگا ئے ہیں



 


اس چوک سے دوسرے شہروں کو ہائی ایس جاتی اس وجہ سے اس کو ڈیرہ اڈا کہتے ہیں یہ ملتان کا کافی پرانا چوک ہے یہاں پر ایک بہت مشہور ہوٹل ہے جس کا نام سٹوڈنٹ ٹِیسٹی پریانی اور ہوٹل ہے یہ کافی بڑا ہوٹل ہے یہ تقریبا دو کنال پر بنا ہوا ہے اور اس عمارت بہت شاندار ہے



اس چوک کے مشرق میں ہائی ایس کا اڈا اور سرامکس کی دکانیں ہیں اور حسن پروانہ روڈ ہے  اس کے شمال میں پی ٹی سی ایل کی مین ملتان کی ایکسچینج ہیں اس روڈ پر ہنڈا موٹرسائیکل کے کافی شورمز ہیں جن میں فاران موٹرز ، فائن آٹوز ، یونیورسل ٹریڈ ایجنسی ، ہنڈا پیلس ، صدیقی کارپوریشن اور چائینہ کے موٹرسائیکلز کے کافی شورومز ہیں    



جن میں ملتان یونیک سنٹر سٹی کارپوریشن جیسے بڑے شورمز ہیں اور اس روڈ پر ملتان کا آٹو پلازہ بھی بنا ہوا ہے جس میں کاروں کا تمام سامان دستیاب ہوتا ہے اس چوک کے مغرب میں دو روڈ جاتے ہیں ایک روڈ عزیز ہوٹل کی طرف اور دوسرا روڈ گجر کھڈے کی طرف جاتا ہے عزیز ہوٹل کی طرف جو روڈ جاتا ہے اس


 



پر کاروں کے اے سی کی کافی ورکشاپ ہیں جس میں پاکستان کار اے سی ، پنجاب کار اے سی کراچی کار اے سی جیسی ورکشاپش پیں اور دوسرے روڈ پر پرانے موٹرسائیکلز کی دکانیں جو کہ ڈیلی مغرب کی نماز کے بعد  یہاں پر موٹر سائیکلز کی خریدوفروخت کی جاتی ہے اس چوک پر ایک ہیوی بائیکس کا شورم بھی ہے اس میں تقریبا ہر قسم کی بائیکس ہیں اور ان قیمت تقریبا بیس لاکھ سے شروع ہوتی ہے




About the author

160