!....سبزیوں میں چھپا صحت کا راز

Posted on at


!...سبزیوں میں چھپا صحت کا راز

 


آج بات ہو رہی ہے سبزیوں سے جڑے ہوئے صحت کے راز کے بارے میں ویسے تو ہر حلال چیز الله پاک کی طرف سے ہم سب کے لئے بہت بڑی نعمت ہے اور ساتھ میں الله کا احسان بھی ہے کہ اس نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہوا ہے ہر چیز میں کوئی نا کوئی راز چھپا ہوا ہے ہماری صحت کو لے کر انسان شروع سے مطلب زندگی کی ابتداہ سے گوشت خور رہا ہوگا مگر اسکے باوجود بھی وہ اسکے ساتھ ساتھ سبزی خور بھی تھا کیونکہ سبزی انسان کی بنیادی غذا ہے صدیوں کی تحقیق کے بعد ماہرین نے بھی یہ بتا دیا کہ انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے سبزی اہم اور بنیادی ضرورت ہے اور سبزی میں صحت کے بے شمار راز چپھے ہوئے ہیں سبزیاں ہم کھاتے تو ہیں ہی مگر سبزیوں میں وہ سب بھی موجود ہے جو ہم ادویات کی صورت میں اپنے جسم کو خوبصورت بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ سبزیوں میں وٹامنز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو کہ ہماری صحت ا ور جسمانی نشونما اور تندرستی کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں

 

 

 

سبزیوں میں نمکیات بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ نمکیات ہمیں ہمارے دانتوں کو محفوظ رکھنے اور ہڈیوں کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں اور ہمیں صحت مند بناتے ہیں یہ نمکیات نظام ہضم کو بھی درست بناتے ہیں اور معدے کو بھی ٹھیک رکھتے ہیں انسانی جسم معدے پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے کیونکہ اگر معده ٹھیک ہوگا تو ہمارا کھانا پینا بھی ٹھیک ہوگا اور جب ہمارا کھانا پینا ٹھیک ہوگا تو ہماری صحت بھی ٹھیک رہے گی اس کے علاوہ سبزیوں کے استعمال کا ایک اور بھی فائدہ ہے زیادہ سبزیاں استعمال کرنے والے انسان پر بڑھاپا بھی جلدی نہیں آتا ہے اور وہ تک بڑھاپے سے محفوظ رہتا ہے خدا کا ہم پر یہ بھی بہت بڑا احسان ہے کرم ہے کہ ہم ایک ایسے ملک میں ہیں جہاں ہمیں تمام سبزیاں کھانے کو ملتی ہیں

 

 

 

پکی ہوئی سبزیاں تو ہمیں فائدہ دیتی ہی ہیں مگر کچھ سبزیاں بغیر پکاے بھی کھا سکتے ہیں جیسے کہ گاجر جو کہ صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے اور اس سے خون بھی بنتا ہے جسم میں اس کے علاوہ شلجم بھی بہت اچھی چیز ہے اور اسکو بھی ہم کچا کھا سکتے ہیں اکثر ڈاکٹر بولتے ہیں کہ ایک شلجم ایک سیب کے برابر ہوتا ہے سبزیاں پکانے میں بھی ہمیں احتیاط کرنی چاہئے اور چند باتوں کا خیال رکھنا چائے پہلی بات تو سبزیوں کو کھلے برتن میں پکایا جاۓ کوشش کریں کہ مٹی کی ہنڈیا میں پکایا جاۓ پہلے لوگ ویسے ان ہی برتنوں میں پکایا کرتے تھے اور ان برتنوں میں کھانا پکانے سےکھانے کا ذائقہ اور بھی اچھا ہو جاتا ہے مگر آج کل فیشن میں نان سٹک برتن آ گے ہیں خیر سبزی پکاتے وقت کوشسش کریں کہ سبزی کو خوا نہ لگے اس سے سبزی میں اکسیجن شامل ہو جاتی ہے اور پھر سبزی سے حیاتین کم ہو جاتی ہیں سبزیوں میں مصالحہ ذرا کم استعمال کیا جاۓ اور سبزیوں میں سوڈا بلکل استعمال نہ کیا جاۓ کیونکہ پھر سبزی فائدہ دینے کی بجاۓ نقصان دے گی سبزیوں میں اضافی پانی شامل نا کریں کیونکہ سبزیاں اپنے ہی پانی میں پک جاتی ہیں سبزی پکاتے وقت اسکا زائد پانی نہ گررایں کیونکہ ایسا کرنے سے اسکا زیادہ طر حصّہ زیا ہو جاتا ہے

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160