احساس ضروری ہے

Posted on at


سب سے اہم چیز جو آج کل ہم میں بلکل ختم ہو چکی ہے بہت ہی کم لوگوں میں اب بھی باقی ہے وہ ہے احساس . احساس کی کمی انسان کے اندر سے ختم ہو جائے تو پھر انسان حیوان بن جاتا ہے کیوں کے جب اس میں احساس نہیں ہو گا کسی کا بھی تو ہم اسے انسان تو نہیں کہیں گے نہ وہ تب انسانوں میں شمار نہیں ہو گا کیوں کے خون کے رشتے سے بھی بہت اہم ہیں احساسات کے رشتے جو رشتے اس بنیاد پر بنتے ہیں وہ کبھی ٹوٹتے بھی ہیں .



اگر ہان اس بات پر غور کریں تو ہمیں پتا چل جاتا ہے کے ہم کس قدر کسی کا احساس کرتے ہیں کسی اور کا تو کیا اپنوں کا ہی دیکھ لیں آج کل ہر کوئی دوسرے کا دشمن بن بیٹھا ہے کوئی کسی کو پیسوں کے لئے مار رہا ہے کوئی کسی کو زمین کی وجہ سے قتل کر رہا ہے بھائی بھائی کا دشمن بن گیا ہے اور تو اور بہت سے واقعات ایسے بھی ہوے ہیں جن میں بیٹے باپ کو مار رہے ہیں تو ان میں خون کا رشتہ نہیں تھا کیا ؟ انھیں اس باپ کا بھی خیال نہیں تھا کیا جس نے انھیں پالا اتنا بڑا کیا بات ایک ہی ہے کے احساس نہیں رہا ہم میں کسی کا بھی جو ہونا بہت ضروری ہے .



ہم میں احساس کی کمی ہے اسی کو ہم نے پورا کرنا ہے اگر ہم کسی کو تکلف میں دیکھیں تو ہم سے رہا نہ جائے اس کے درد کو اپنا سمجھیں اسے اس کی تکلیف ختم کرنے کے لئے وہ سب کریں جو ہمیں کرنا چاہیے جو ہم سے ہو سکے. پھر دیکھیں ہمیں کیسے روحانی سکون ملتا ہے اندر سے ہم مطمئن ہوں گے . بس اتنا ہی کہ احساس ضروری ہے




About the author

160