غلط مشورے دینے والی خواتین

Posted on at


معاشرے میں انسان کا واسطہ ہر طرح کے لوگوں سے پڑتا رھتا ھے کچھ لوگ
بہت اچھے ھوتے ھیں اور کچھ لوگ بہت برے بھی ھوتے ھیں تاہم آجکل کے معاشرے
میں زیادہ تر لوگ برے ھی پائے جاتے ھیں اچھے لوگ بہت کم ھی ملتے ھیں
کچھ لوگ ایسے ھوتے ھیں جو کسی سے بھی تعلق واسطہ نہیں رکھنا چاہتے
اور کچھ لوگ ایسے ھوتے ھیں جو تعلق واسطہ نا ھوتے ھوئے بھی زبردستی
تعلق واسطہ بنا لیتے ھیں معاشرے میں یے قسم زیادہ تر خواتین میں پائی جاتی ھے
گلی محلوں میں ہر تین یا چار گھروں میں ایک ایسی آنٹی ضرور پائی جاتی ھے
ان خواتین کے مزاج الگ ھی ھوتے ھیں انہیں کوئی چیز جلدی سے پسند نہیں
آتی تبعیت کے اعتبار سے ایسی خواتین خاصی نک چڑھی ھوتی ھیں یے خاص
قسم کی خواتین دوسروں کی زندگی میں کچھ زیادہ ھی دلچسپی لیتی ھیں یے خواتین
مشورے دینے اور تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں یہ
خواتین بحت سارے لوگوں کو ہنساتی بھی ہیں اور بہت سارے لوگوں کو رلاتی
بھی ھیں ہاں یوں کہیے کہ یے خواتین بہت ساری صفات کی مالک ھوتی ھیں
ان میں سے اکثر خواتین ایسی ھیں جو پڑوس عزیز اور رشتہ داروں سب ہی پر تنقید
کرتی ھیں اسطرح کی خواتین سے ہر کسی کےگھر کی معلومات آسانی سے
مل جاتی ہیں یہ خواتین لوگوں کی زندگی میں دخل اندازی کا کوئی موقع ھاتھ
سے جانے نہیں دیتیں لوگوں کو جان بوجھ کر الٹے مشورے دینے کی ماہر ھوتی
ھیں ان کے مشورے سننے والی اکثر خواتین ان کی باتوں میں آکر اپنے گھر کا سکوں
کھو دیتی ھیں



About the author

lukee

i m a bussiness man

Subscribe 0
160