چور کی ڈاڑھی مین تنکا

Posted on at


چور کی ڈاڑھی مین تنکا

پنجاب کے کسی گائوں میں ایک چودھری رہتا تھا ۔اس کی حویلی میں فضلو نام کا ایک نوکر بھی کام کیا  کرتا تھا، بےچارہ فضلو رات دن کو لہو  کے بیل کی طرح کام کرتا اور روکھی سوکھی کھا کر گزارا کرتا تھا ۔ نہ جانے فضلو کے جیمیں کیا سمائی ہوئی کہ اس نے چودھرائن کا سونے کا ہار چرانے کا منصوبہ بنایا۔

یہ ہار چودھرائن کو اس کی ماہ نے دیا تھا اور چودھرائن اس بہت حفاظت کرتی تھی۔ خیر فضلو نے وہ ہار چرا ہی لیا۔ اب تو سارے گائوں میں چودھرائن کے ہار کا شور مچ گیا، اسی گائوں میں ایک نجومی بھی رہتا تھا جو لوگوں کو الٹی سیدھی باتیں گھڑ کر سناتا تھا اور پھر ان سے پیسے وصول کرتا تھا۔ چودھرائن نے اس نجومی کو بلا لیا اس پھر اس کے علم سے چور کے حلیہ کا پتا لگانے کو کہا۔ نجومی تو اس علم کی الف ب سے بھی واقف نہیں تھا۔  مرتا کیا نہ کرتا ، اس نے آڑی ترچی لکیریں کھینچیں اور الٹا سیدھا زاہچہ بنانا شروع کر دیا۔ شامت کا مارا فضلو بھی چوھدی اور چودھرائن کے ساتھ ہی کھڑا تھا۔ فضلو نے دندگی میں پہلی دفہ اتنا بڑی چوری کی تھی۔ وہ دل ہی دل میں گھبرا رہا تھا کہ کہیں نجومی اس کا بانڈھا نہ پھوڑ دے، اور ادھر نجومی دل ہی دل میں سوچ رہا تھا کہ جو بھی حلیہ بتائوں گا یہ ہقین کر لیں گے انھوں نے کون سا چور دیکھا ہے۔ چناچہ اس نے اپنی انکھیں بند کر دی اور بولنا شروع کردیا۔ چودھرائن جی جس نے یہ ہار چرایا ہے اس کی ڈاڑھی ہے۔

ابھی نجومی نے اتنا ہی بولا تھا کہ فضلو کا رنگ فق ہو گیا تھا۔ کیوںکہ فضلو کی بھی ڈاڑھی تھی۔

نجومی نے پھر سے بولنا شروع کیا: اور چودھرائن جی! اس چور نے آپ کا ہار چراتے وقت دھوتی کرتا پہن رکھی تھی۔ چودھرائن جلدی سے بولی کوہی اور نشانی بتائو۔ نجومی نے کہا : چوری کرتے وقت چور کی ڈاڑھی میں تنکا تھا اور اب بھی اس کی ڈاڑھی میں تنکا ہے۔ نجومی کا اتنا ہی کہنا تھا کہ فضلو جلدی سے ہولا میری ڈاڑھی میں تو تنکا نہیں۔ چودھری نے غضب ناک نظر فضلو پر ڈالی اور پھر اس کے جوتے تھے اور فضلو کا سر ، آخر فضلو کو سچ اگلنا ہی پڑا۔ چودھری نے فضلو کی جو درگت بناہی سو بناہی، لیکن فضلو اپنے گائوں میں جہاں کہیں سے بھی گزرتا ہے ہر جگہ پر لوگ اس پر یہی آوازے کستے ہیں : چور کی ڈاڑھی میں تنکا۔

 



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160