(اُردو زبان (حصہ دوئم

Posted on at


اُردو زبان کی مقبولیت:

اُردو زبان پوری دنیا میں بولی جانے والی دس بڑی زبانوں میں سے ایک ہے، جس سے اس کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چار اشاریہ سات چھ فیصد دنیا کی آبادی اسے بولتی ہے۔ بھارت کی 23 سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے ملک میں جن کی مادری زبان اُردو نہیں بھی ہوتی وہ بھی آسانی سے بول اور سمجھ سکتے ہیں۔ اور اسے اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجریں بھی آسانی سے اُردو بول اور سمجھ سکتے ہیں۔ اردو بولنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔

اُردو زبان کیخصوصیات:

اُردو زبان ایک لچکدار زبان ہے۔ اس میں یہ خوبی ہے کہ وہ دوسری زبانوں کے الفاظ آسانی سے خود میں ضم کر لیتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اردو کی ہیت میں کوئی خاص فرق نہیں پڑ رہا۔ اردو زبان وسیع زخیرہ رکھنے والی زبان ہے۔ اس کا انداز بیان بہت خوبصورت ہے۔ یہ بات کو اس لطیف پیرائے میں بیان کرتی ہے کہ سننے اور پڑھنے والا مسحور ہو جاتا ہے۔

اردو ایک آسان فہم زبان ہے۔ جس کی وجہ سے اس کے بولنے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ کسی بھی زبان کا فرد اسے با آسانی سنجھ سکتا ہے اور بول بھی سکتا ہے حالانکہ اس کے برعکس کسی بھی دوسری زبان کو بولنا تو دور کی بات سمجھنا بی بہت مشکل ہے۔ : آسان فہم ہونے کی وجہ سے یہ مقبول زبان ہے ہر کوئی اسے پسند کرتا ہے اور اس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رھا ہے۔ : اردو زبان پاکستان بھر میں رابطے کا زریعہ ہے۔ مختلف علاقائی زبانیں بولنے والے لوگ اردو کو ہی دوسرے تک پیغام پہنچانے کا زریعہ بناتے ہیں۔

:اردو ایک بین الاقوامی زبان ہے۔ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں بولی جانے والی زبان ہے۔ اور دنیا اس کا زبانوں میں چوتھ نمبر ہے۔ :اردو زبان اپنے اندر ادب کا ایک وسیع زخیرہ رکھتی ہے۔ اس کی نثر، نطم اور شاعری بے مثال ہے۔ جو لوگ اردو ادب سے واقفیت رکھتے ہیں وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ اردو ادب ایک جامع، لطیف، پر مزاخ اور سنجیدہ قسم کے ادب کا مکمل شاہکار ہے۔ یہ فنون لطیفہ کا ایک ایسا حصہ ہے جس کی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں۔

 



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160