میری فلم اینکس پر کام کرنے کی داستان (حصہ ششم)

Posted on at


جیسا کہ میں آپ لوگوں کو اپنے پچھلے مضمون میں بتا رہا تھا کہ مئی کہ مہینے کہ آخر میں میرا بزسکور کم ہوگیا اور 48 پر آ گیا۔ ابھی مہینہ پورا پونے میں 4 یا پانچ دن رہتے تھے کہ میں نے فلموں کو چھوڑ کر دوبارہ بلاگز لکھنے شروع کر دیے۔ اس بار مجھے بلاگز نے بھی فائدہ دینا شروع دیا اور میرا بز سکور ایک بار پھر زیادہ ہونا شروع ہو گیا۔ جب میرا بز 48 سے 51 ہوا تو میں نے دیکھا کہ لوگ بلاگز کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مائیکرو بلاگز بھی لکھ رہے ہیں۔ تو میں نے  روز 5 سے 10 مائیکرو بلاگز بھی لکھنا شروع کردیے اور ساتھ ہی 2 سے 3 بلاگز بھی۔ فلم اینکس والوں کو میرے مضمون کے جو پوائنٹ بنتے تھے وہ تو دینا پڑتے تھے ساتھ ہی مائیکرو بلاگز کے پوائنٹ بھی۔ اس طرح بہت جلد میرا بز سکور 60 تک پہنچ گیا۔

جب میرا بز سکور 60 ہوا تو میں نے مائیکرو بلاگز کی تعداد میں اور لوگوں کو دیکھ کر اضافہ کر دیا اور روز 50 لکھنے لگا جو کہ بہت ہی زیادہ تھے۔ ان بڑھتے ہوئے مائیکرو بلاگز کی وجہ سے میرا بز سکور تو 65 کو لگ گیا لیکن ساتھ ہی فلم اینکس کی ٹیم کو یہ بات محسوس ہوئی کہ یہ بڑھتے ہوئے مائیکرو بلاگز فضول ہیں۔ اور انھوں نے ان کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ تو اگلے دن میرا بز سکور 64 ہو گیا۔ میں پریشان ہوا کہ آج بز زیادہ ہونے کی جگہ کم کیوں ہوا۔

پھر فلم اینکس والوں نے سب کے مائیکرو بلاگز کی تعداد کو دیکھا تو وہ لوگ جن کے مائیکرو بلاگز بہت زیادہ تھے ان کو یہ سزا دی کہ ان کا بز 20 سے 30 کے درمیان کر دیا۔ میرا بز سکور بھی 64 سے 26 ہو گیا۔ اور ساتھ ہی میرے اور دوستوں کا بھی کم ہوگیا۔ ایسا ہمارے ساتھ تب ہوا جب جون کے مہینے کا پہلا ہفتہ تھا۔ پہلے دو یا تین دن تو سارے لوگ اس سزا کو ماڈریٹرز کی غلطی سمجھتے رہے لیکن جیسے ہی فلم اینکس والوں نے اپنا نیا بلاگ لکھا تو سب کو ان کی غلطی کا پتہ چل گیا۔ کیونکہ فلم اینکس کی ٹیم نے اس مضمون میں یہ بات صاف لکھ دی تھی کہ روز زیادہ فضول مائیکرو بلاگ لکھنا ٹھیک نہیں ہے اور انھوں نے بتایا کہ اس سے بز سکور اب زیادہ نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ روز 3 بلاگ لکھنے کی جگہ اگر ہفتے میں 3 بلاگز لکھیں جائیں تو وہ فائدہ دیں گے۔ اور روز 2 موویز اپلوڈ کرنے کی جگہ اگر ہفتے میں 2 موویز اپلوڈ کریں گے تو بز سکور زیادہ ہوگا۔

اب ہم سب کو اپنی غلطی کو پتہ چل گیا۔ ساتھ ہی جون کے مہینے میں کافی لوگوں کے بلاگز بڑی تعداد میں ڈپلیکیٹ بھی ثابت ہوئے جس کی وجہ سے ان کو پینیلٹیاں بھی دی گئی۔ اب ہم کچھ لوگ جن کے بلاگز اور مائیکرو بلاگز زیادہ تھے جب بلاگ یا مائیکرو بلاگ لکھتے بھی تو ہمیں کوئی فائدہ نہ ملتا بلکہ الٹا روز پوائنٹس میں بز گرتا جاتا۔ تو اس وجہ کو دیکھتے ہوئے میں نے کام روک دیا۔ میں روز فلم اینکس کو اوپن کر کے صرف لوگوں کے مضمون شئیر کرتا اور نئے مضمون لکھنا چھوڑ دیے۔ کیونکہ میں جان گیا تھا کہ ہمیں جتنے دن سزا کے طور بز سکور کی لائن میں نیچے پھینکا گیا ہے اس دوران زیادہ یا تھوڑا کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160