سگریٹ پہلے سے بھی زیادہ خطرناک

Posted on at


سگریٹ پینے سے پھیپڑوں کا سرطان ہو جاتا ہے. لیکن اب یہ صحت کے لئے پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہو چکا ہے، اس لئے کہ اس سے ذیابیطس، جگر کا سرطان، نابینا پن اور جنسی کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں


گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب منائی گئی، جس میں سرجن جنرل نے کہا کہ ہم نے ٥٠ برس پہلے ہی بتا تھا کہ سگریٹ پھیپڑوں کے سرطان میں مبتلا کرتا ہے، لیکن اب اس سے متعدد اور بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں، لہٰذا تمباکو نوشی سے گریز کرنا چاہیئے



اعداد و شمار کے لحاظ سے ریاست ہاے متحدہ امریکا میں اب سگریٹ کم پیا جا رہا ہے. اگر پانچ برس بیشتر ٤٢ فیصد افراد سگریٹ پیتے تھے تو اب ١٨ فیصد افراد پی رہے ہیں، لیکن اب سگریٹ پہلے سے زیادہ خطرناک ہو چکا ہے. ١٩٦٤ء میں جب یہ بتایا گیا تھا کہ سگریٹ سے سرطان ہو جاتا ہے تو اس وقت تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد کم تھی، مگر اب یہ پہلے کی نسبت خطرناک ہے، اس لئے کہ اب جو تمباکو اور کیمیائی اشیا استعمال کی جا رہی ہیں، وہ زیادہ مضر ہیں. چنانچہ بیماریاں بھی زیادہ پیدا ہو رہی ہیں. تمباکو نوشی سے دمے کی شکایت ہو جاتی ہے. وہ مائیں جو سگریٹ نوشی کرتی ہیں، ان کے بچوں کے چہروں کی کھال پھٹ جاتی ہے، زمانہء حمل میں خواتین کو دشواریاں پیش آتی ہیں، جسم کے جوڑ پتھرا جاتے ہیں اور سانس لینے والی نالیوں میں ورم اور سوزش پیدا ہو جاتی ہے. وہ افراد جنھیں سگریٹ کی بناء پر سرطان ہو جاتا ہے، ان کے چہرے بدنما ہو جاتے ہیں. وہ افراد جو سگرائر نوشی نہیں کرتے، لیکن اگر ایسے افراد میں زیادہ اٹھتے بیٹھتے ہیں جو سگریٹ نوش ہوتے ہیں تو فضا میں پھیلنے والے دھوئیں سے انھیں فالج ہونے کا اندیشہ رہتا ہے



امریکا میں اب تک ٢ کروڑ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں. ان کی موت سے ایک ہی وجہ تھی اور وہ تمباکو نوشی تھی. اس وقت امریکا میں ہر سال ٥ لاکھ افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں. مرنے والوں میں نابالغوں کی تعداد زیادہ ہے. اگر یہی صورتحال رہی تو ہر ١٣ میں سے ایک نابالغ تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے


اس وقت صرف امریکا میں تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر ٢ کھرب ٧٩ ارب ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں. تمباکو نوشی سے ہونے والے نقصانات میں سگریٹ بنانے والی فیکٹریاں شامل ہیں، اس لیے کہ وہ لوگوں کو سگریٹ پینے کی ترغیب دن رات دیتی ہے



تمباکو کے ایک جزو نکوٹین سے وقت سے پہلے ہی بچے کی پیدائش ہو سکتی ہے. نکوٹین ایسا نشہ ہے، جس سے جسم کے سارے اعضاء متاثر ہو جاتے ہیں. تمباکو نوشی سے ہونے والے سرطانوں کی قسموں کی تعداد ایک درجن سے زیادہ ہیہے. عالمی پیمانے پر سگریٹ نوشوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے. ١٩٨٠ء میں اگر ان کی تعداد ٧٢ کروڑ ١٠ لاکھ تھی تو ٢٠١٢ء میں یہ بڑھ کر ٩٦ کروڑ ٧٠ لاکھ ہو چکی ہے 


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لئے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160