برسات کے موسم میں چیزیں کی حفاظت حصہ اول

Posted on at


برسات کے موسم میں چیزیں کی حفاظت حصہ اول


برسات کے موسم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کھانے پینے والی چیزوں میں کیڑے پڑ جاتے ہیں یا فنگس لگ جاتی ہے جن سے ہمیں بہت مقدار میں چیزیں ضائع کرنی پڑ جاتی ہیں اگر ہم ان کی مناسن طریقے سے دیکھ بھال کریں یعنی موسم کے لخاظ سے دیکھ بھال کریں تو انہیں فنگس یا کیڑے مکوڑوں سے بچایا جا سکتا ہے اور جب یہ کیڑوں مکوڑوں سے پاک رہیں گی تو اچھے سے استعمال بھی ہوں گی اور پیسوں کا ضیا بھی نہیں ہو گا


 



۔


اکثر دیکھا گیا ہے کہ برسات کے موسم میں چاولوں ۔دالوں اور آٹے میں کیڑے پڑ جاتے ہیں اس لیے ان کی دیکھ بھال کے لیے اکثر لوگ ان میں پودینہ سوکھا کر یا لونگ رکھتے ہیں اس سے ان میں کیڑے نہیں پڑتے اور یہ ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں کوشش کریں کہ آٹے کو پانی سے بچائیں تا کہ یہ نمی سے خراب نہ ہو اور اس کو خشک برتن میں رکھیں اور کوشش کریں کہ برسات کے موسم میں آٹا تھوڑی مقدار میں بازار سے خریدیں اور جلدی جلدی استعمال کریں تا کہ آٹا نمی سے خراب نہ ہو اور اس میں کیڑے بھی نہ پڑئیں۔


 


 



 


برسات کے موسم میں ایسی کھانے پینے والی چیزوں سے پرہیز کریں جن سے ہیضہ یا پیٹ کی بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے سرکہ یا لیموں اپنے کھانے کی چیزوں میں استعمال کریں اس سے ہیضہ ہونے کا خطرہ نہیں ہوتا۔


 



 


اکثر لوگوں نے گھروں میں پتل کے برتن یا گلدان رکھے ہوتے ہیں برسات کے موسم میں وہ کالے پڑ جاتے ہیں یا یہ اپنا رنگ بدل لیتے ہیں ان کو صاف کرنے کے لیے یا اپنے رنگ میں واپس لانے کے لیے لیموں کا پانی یا سرکہ سے صاف کرنے سے یہ اپنی اصلی حالت میں آ جاتے ہیں یعنی ان کی اپنی اصلی شکل واپس آ جاتی ہے۔


 



About the author

160