(حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی (حصہ دوئم

Posted on at



مولانا سید ابو الاعلٰی مودودی کے خیال میں "پیران طریقت کے ہاتھوں ایک اور بیماری پھیل رہی تھی۔ مختلفطریقوں کی ملاوٹ سے ایک عجیب قسم کا فلسفیانہ تصوف پیدا ہو گیا تھا۔ اسے اسلام کے اخلاقی اور اعتقادی نظام پر مسلط کر دیا گیا تھا۔ طریقت و حقیقت شرع اسلامی سے الگ اور بے نیاز قرار دی گئی تھیں۔


باطن کو ظاہر سے الگ کر دیا گیا تھا۔ باطن کے مظابق حدود حلال و حرام رخصت احکام دین عملا منسوخ اور ہوائے سخن کے ہاتھ میں کلی اختیارات جس فرض کو چاہے ختم کر دے اور جس چیز کو چاہے فرض بنا دے۔ جس حلال کو چاہے حرام کر دے اور جس حرام کو چاہے حال کر دے۔ وحدت الوجود کے غلط تصور نے تمام قوائے عمل کو بے کار کر دیا تھا۔



حضرت مجدد الف ثانی ابتدا میں وحدت الوجود سکے تصور سے متاثر تھے۔ آپ کا خیا ل تھا کہ ابتدا میں ےہ کیفیت ہو جاتی ہے۔ لیکن انسان کو بالاتر منزلوں کو سامنے رکھنا چاہئے۔ جہاں واحدت لشہود کا تصور آشکارا ہوتا ہے۔


وحد ت الوجود کے اثرات صوفےائے کرام میں ارتداد کی حدود کو چھونے لگے۔ شیخ عبدالقدوس گنگوہی نے ایک دفعہ جوش کی حالت میں بیان کیا۔ ےہ کیا شوروغوغا ہے۔ کوی مومن کوئی کافر، کوئی مطیع کوئی نافرمان، کوئی راہ پر کوئی بے راہ۔ کوئی مسلمان اور پارسا اور کوئی ملحد و بے دین۔ حق تو ےہ ہے کہ ےہ تمام ایک ہی لڑی کے دانے ہیں۔


صوفی غوث علی شاہ قلندر پانی پتی کے حالات زندگی میں درجہ کیا گیا ہے کہ انہوں نے گیارہ مسلمانوں اور 8 ہندوئوں کی بیعت کی۔



حضرت مدد الف ثانی نے ارتداد کے اس طوفان کو روکنے کی کوشش کی۔ اور وحدت الشہود کے نظریے کو زیادہ سے زیادہ واضح کیا۔ تا کہ مسلمان اس گمراہی سے بچ سکیں۔ آپ نے مسلمانوں کو تباہی سے بچانے کے لئے جہاد کیا۔ رامانج اور رامنند نے محبت کے لبادے میں دین اسلام پر مختلف قسم کے وار کرنے شروع کیے۔ اکبر کے دور میں ےہ سلسلہ اس وقت عروج کو پہنچ گیا۔ جب اکبر بھی اس فلسفے میں شامل ہو گیا۔ مولانا ابو الاعلیٰ مودودی نے ان الفاظ میں اظہار خیا کیا ہے۔


یہ حالا ت تھے جب اکبر کے دور میں شیخ احمد سر ہندی پیدا ہوئے۔ ہندوستان کے کونے کونے میں صوفی اور حق پرست علماء موجود تھے۔ لیکن ےہ مرد قلندر واحد شخص تھا جو اس فتنے کی اصلاح اور شریعت محمدی کی حماےت کے لئے سامنے آےا۔ شاہی قوتوں کا مقابلہ کیا۔ برسر اقتدار گمراہ طبقے کا سامنا کیا۔ آپ کی کاوشوں سے انقلا ب برپا ہوا۔ دین الٰہی کا فتنہ دم توڑ گیا۔ تیموری شہزادہ عالمگیر خادم شریعت بن گیا۔ 


 



About the author

Muhammad989

I am Lecturer in Chemistry at Cadet College Kalar Kahar.... Pakistan.....

Subscribe 0
160