دُبلا ہونے کے لیے صحت بخش غذا یا جنک فوڈ ترک کرنا ہو گا

Posted on at


اگر آپ کا وزن زیادہ ہے اور آپ نے اسے کم کرنے کے لیے فیصلہ کر لیا ہے تو اس ضمن میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ آپ اب تک جو غیرت صحت بخش غذا یا جنک فوڈز کھاتے رہے ہیں اسے تبدیل کردیں۔ اس لیے کہ وہ غذائیں جنہوں نے مسائل کو جنم دیا ہے اگر آپ اس کا استعمال جاری رکھیں گے، خواہ ان کی مقدار کچھ کم کر دیں تاکہ ان سے کم کیلوریز حاصل ہوں، تو بھی یہ طریقہ کار گر نہیں ہو گا۔ اس لیے کہ جب آپ شعوری طور پر ‘‘ڈائیٹنگ’’ چھوڑ دیں گے تو وزن دوبارہ بڑھ جائے گا۔


 


کامیابی کا حقیقی راستہ یہ ہے کہ کیلوریز کا حساب رکھتے ہوئے صحت بخش چیزیں کھائی جائیں کیونکہ ہم میں سے ہر ایک کو غذائیت بخش اجزا کی بھی ضرورت ہے اور کیلوریز کی بھی، ایسی کسی غذا کا کوئی فائدہ نہیں ہے جو آپ کو بیمار کر دے تاہم یہ جاننا خاصا دشوار کام ہے کہ کس غذا میں کتنی غذائیت ہوتی ہے گوکہ غذاؤں کے بارے میں معلومات کا ایک دریا بہہ رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں غذٓاؤں سے متعلق بہت سی باتیں ہمہ وقت زیر بحث رہتی ہیں۔ مثلاً یہ غذا آپ کی زندگی تبدیل کر دے گی، اس غذا کے استعمال سے آپ کی عمر دراز ہو گی، یہ مشروب آپ کے دل کو توانا کرے گا، وغیرہ وغیرہ۔ ایسی بیشتر کہانیاں گمراہ کن ہوتی ہیں۔


 


 اپنے ‘‘کامن سینس’’ پر بھروسہ کریں جو آپ کی درست سمت مین رہنمائی کر سکتا ہے۔ جو دعوا جتنا زیادہ محیرالعقول محسوس ہو، آپ یہ سمجھ لیں کہ وہ اتنا ہی ناقابل یقین ہے۔ مثلاً کیلے سے کینسر کا علاج ممکن ہے یا آپ صرف بند گوبھی کے سوپ پر گزارا کر سکتے ہیں ایسے دعوے ہیں جن پر قطعاً توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ اگر کمپنیوں کی جانب سے آپ کی کوئی چیز فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے خواہ وہ کوئی فوڈ سپلیمنٹ ہے یا کوئی مخصوص فروٹ جوس ہے یا ان کا تیار کردہ مخصوص برانڈ کا یوگرٹ (دہی) ہے اور ان کے بارے میں ریسرچ کا حوالہ بھی دیا جائے تو بھی ان پر آنکھ بند کر کے اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ ویسے یہ بات بھی درست ہے کہ غذاؤں اور غذائیت بخش اجزا کے بارے میں بڑے پیمانے پر تحقیقی کام ہو رہا ہے اور اس کے بہت مفید اور دلچسپ تقاضے سامنے آ رہے ہیں۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160