یہ کیسی محبتیں ہیں حصّہ اول

Posted on at


یہ کیسی محبتیں ہیں....؟؟؟؟

 

 


آج بات ہو رہی ہے محبتوں کے بارے میں جیسے کہ ہر انسان ہی جانتا ہے کہ محبت سے زیادہ خوبصورت احساس اس دنیا میں اور کوئی نہیں ہے محبت انسان اور اس کی زندگی کو بدل کر رکھ دیتی ہے محبت بہت سی صورتوں میں ہوتی ہے رب سے ہو تو دنیا کے ساتھ ،ساتھ آخرت بھی سنوا جاتی ہے ماں باپ سے ہو تو جنت مقدر بن جاتی ہے دوستوں سے ہو تو زندگی خوبصورت بن جاتی ہے محبت ہر رنگ اور ہر صورت میں ہی بہت پیارا احساس ہے ویسے تو ہمیں محبت کی بے شمار مثالیں ملتی ہیں جیسے کہ ہیر ،رانجھا ،سسی ،ماہیوال ،لیلیٰ ،مجنو ،اور واقعی ہی ان لوگوں کی محبتیں بھی سہی معنوں میں محبتیں تھیں ہر لالچ سے پرےاور پاک محبتیں تھیں ان لوگوں کی اسی لئے تو آج بھی ان لوگوں کے نام اور محبتیں زندہ ہیں

 

 

 

میں آج کل کی محبتوں کے بارے میں بات کرنا چاہ رہی ہوں کہ آخر یہ کیسی محبتیں ہیں جو کہ اسکول ،کالج ،یونیورسٹی ،سے شروع ہوتی ہیں اور پھر کسی جوس کورنر یا پھر کسی ہوٹل کے کمرے میں پروان چڑھتی ہیں میری نظر میں تو یہ بلکل بھی محبت نہیں ہے بلکے اسکو محبت کا نام خراب کرنا کہتے ہیں آج کل جہاں انٹرنیٹ کے بے شمار فائدے ہیں وہاں اس نے بہت سے بچے اور بچیوں کے ذہنوں پر برا اثر بھی ڈالا ہے انٹرنیٹ کو چھوڑیں آج کل ٹی ،وی پر جو دکھایا جاتا ہے اور جو فلموں میں دکھایا جاتا ہے وہ تو بیان کرنا بھی مشکل ہے اسی وجہ سے کچھ لڑکیاں اپنے آپ کو ہیروئن اور کچھ لڑکے خود کو ہیرو سمجنے لگتے ہیں اور پھر ان کی بربادی شروع ہو جاتی ہے آج کل فلموں میں جیسے سین دکھاۓ جاتے ہیں ان چیزوں کی وجہ سے لڑکے اور لڑکیوں کے ذہنوں پر بہت اثر آتا ہے اور پھر وہ لوگ محبت کے نام پر اپنی ہوس کو پورا کرنے کے لئے ایسی جگہوں کا روح کر بیٹھتے ہیں اس وجہ سے لڑکیوں کو اپنی عزت تو گنوانا پڑتی ہی ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ انکو بہت ذلالت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے یہ محبتوں کا جھانسا دینے والے پھر انہی لڑکیوں کو مختلف طریقوں سے پریشان کرتے ہیں

 

 

 

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں یہاں پر ایک واقعہ بیان کرنا چاہتی ہوں پچھلے دنوں میں ٹی،وی پر دیکھا کہ وایلٹاہن ڈے جس کو محبت کرنے والوں کا دن بنایا گیا ہے جو کہ سراسر گناہ بھی ہے اور الله کا نا پسندیدہ عمل بھی ہے ایک لڑکا جس لڑکی سے محبت کرتا تھا وہ اسکو اس دن کسی ہوٹل میں لے گیا اور پھر وہاں محبت کے نام پر اس لڑکی کے ساتھ جو بھی برا بھلا کیا گیا اسکی وڈیو بنائی گئی اور یہ وڈیو ہوٹل والوں نے بنائی اکثر ہوٹلوں کے کمروں میں بھی خفیہ کیمرے لگاۓ جاتے ہیں تاکہ وہ لڑکیوں کی  پامال ہوتی ہو عزتوں کی وڈیوز بن سکیں یہ بھی ایک بہت بڑا مافیا ہے جو کہ پھر انہی وڈیوز کو ہزاروں لاکھوں روپوں میں بچتے ہیں اس لڑکی نے کہا کہ اب ہوٹل والے مجھے اور اس لڑکے کو تنگ کر رہے ہیں کہ ہمیں پیسے دو نہیں تو ہم یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دیں گیں یہ کوئی نیا یا پھر کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ایسے بے شمار واقعات ہیں کہ جن کو اگر میں بیان کرنے بیٹھوں توشائد ختم ہی نہ ہوں مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انسان جس سے محبت کرتا ہے وہ کیسے کسی کو ایسی جگہوں پر لے کر جا سکتا ہے

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160