تعلیم دنیا کو بدلنے کے لئیے ایک بہترین ہتھیار

Posted on at


جنوبی افریقہ کے ایک بہترین سابق صدر "نیلسن منڈیلہ" کا قول ہے کہ "تعلیم دنیا کو بدلنے کے لئیے ایک بہترین اور طاقتور ہتھیار ہے"۔ اور اس بات کو دنیا کے تمام عظیم الشان سکالرز، فلاسفیوں اور پڑھے لکھے لوگوں نے قبول کیا  ہے۔


   اس حقیقت سے کون انکار کر سکتا ہے؟ میں دعوے سے اس قراداد کی حمایت کرتا ہوں اور میرے نظریات دنیا کی تاریخ، قوموں کا عروج اور دنیا کی بنیاد  پر مشتمل ہیں۔ چلئیے تاریخ پر نظر دھراتے ہیں، دنیا کے پہلے انسان حضرت آدمؑ میں جب روح ڈالی گئی تو انھیں اشرف المخلوقات کہا گیا اور اللہ نے فرشتوں کو آدمؑ کو سجدہ کرنے کا حکم دیا۔ یہاں ایسی کون سی وجہ تھی جس کی بناء پر بنی نوع انسان کو اتنا بڑا مرتبہ دیا گیا۔ کیا اس امر کی وجہ زات تھی، خوبصورتی تھی، دولت تھی یا شہرت تھی؟ ایسی کون سی وجہ تھی جس کی بناء پر انسان کو دنیا کی تمام مخلوقات سے اشرف قرار دیا گیا؟ علم، صرف اور صرف علم ایسی خوبی تھی جس نے  انسان کو اتنے بلند مرتبے پر فائز کیا اور اس کے معیار کو بڑھا دیا۔

!
     جب ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ نے اس دنیا میں آنکھ کھولی تو دنیا تضادات، شراب نوشی، جھوٹ، قتل و غارت، دہشتگردی اور رشوت ستانی یعنی ہر قسم کی برائیوں سے بھری پڑی تھی۔ لیکن ںبیؐ نے لوگوں کی حالت کو بدلا اور ہر طرف امن، سچائی، امانتداری اور با وفائی کا بول بالا ہوا۔


  : اس موثر تبدیلی کے پیچھے کون سا ہتھیار تھا؟
  :  ایسی کون سی طاقت تھی جس نے ان کے دلوں کو موڑ لیا ؟
ایٹم بم، ہائیڈروجن بم، ڈرونز! نہیں میرے پیارے ساتھیو! نہیں، دنیا کو بدلنے کے لئیے ایک مظبوط اور طاقتور ہتھیار صرف اور صرف تعلیم تھا۔ کیونکہ تعلیم تمام برائیوں کو ختم کرنےکی، غربت کو ختم کرنے کی، غیر ضروری اموات کو ختم کرنے کی، اور امن کو فروغ دینے کی ایک بہترین کنجی ہے۔


کچھ بے وقوف لوگ تعلیم کی جگہ خوبصورتی، دولت، زات پات اور شہرت کو دیتے ہیں، لیکن انہیں کیا معلوم یہ چیزیں صرف اور صرف وقت پر انحصار کرتی ہیں، اور ان کا دورانیہ موسم بہار کی طرح بہت کم ہوتا ہے۔ لیکن تعلیم ہمیشہ رہنے والی چیز ہے، اور یہ اس وقت تک رہتی ہے جب تک انسان زندہ رہتا ہے۔


 تعلیم ایسا ہتھیار ہے جو آپ کی زندگی کی تاریکیوں میں چمکتا ہے۔ تعلیم کے بغیر انسان ایک اندھیرے کمرے کی مانند ہے۔


 بس میری آپ سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ آپ حقیقی ہتھیار کو پہنچانیں جو تعلیم کے بغیر اور کوئی بھی نہیں ہو سکتا، پس اسے حاصل کریں، دوسروں تک پھیلائیں اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں۔

شکریہ۔  

    
   



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160