بچت کے فائدے

Posted on at


بچت کے فوائد سے انکار کرنا بے وقوفی ہے۔ پہلے سے بچت کرنا اور کسی مشکل دن میں اس بچت سے سے فائدہ اٹھانا سب لوگوں کے لیئے نصیحت ہے۔ ہر انسان کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ اور یہ خیال بھی ذہن میں رکھنا چاہیئے۔ کہ ایسا دن بھی آ سکتا ہے جب وہ کچھ کمانے کے قابل نہیں ہو گا۔ اگر ہم اپنی کمائی کا کچھ حصہ اپنے مستقبل کے استعمال کے لیئے رکھ لیں۔ تو بعد میں ہمیں کسی پریشانی کا سامنا نہیں

کرنا پڑے گا۔ بچت کرنا صرٖف انفرادی طور پر فائدہ مند نہیں بلکہ اس سے پوری قوم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

اس سے آنے والی نسلیں معاشی طور پر مظبوط ہوتی ہے۔ اور ایک قوم کی بنیاد بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارا مستقبل ہمارے آج کے کیئے ہوۓ کاموں پے انحصار کرتا ہے۔ اگر ہم اپنا کمایا ہوا روزگار فضول خرچیوں اور عیاشی میں ضائع کر دیں گے تو کل کو مستقبل میں ہمارے پاس کچھ نہیں بچے گا۔ اور ہم دوسروں سے سہارا لینے پر مجبور ہو جاۓ گے۔ اس لیئے ہمیں چاہیئے کہ ہم ایک مظبوط حکمت عمل کہ تحت سب کچھ پلان کر لیں تا کہ ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

اللہ تعالیٰنے ہمیں عقل عطا کی ہے۔ اور یہ سوچ دی ہے کہ ہم نے صرف آج کے دن کی سوچ نہیں رکھنی کل کا بھی سوچنا ہے۔ ہمیں یہ سوچ رکھنی چاہیئے کہ ہماری آج کی بچت اس قوم کو مظبوط بناۓ گی اور ہماری نسلوں کے لیئے بھی فائدہ مند ہو گی بچت کرنا ایک خود دار اور ایک مہذب قوم کا پیشہ ہے۔ اس سے ہر قوم کا مستقبل محفوظ اور مظبوط ہو جاتا ہے۔

 



About the author

160