میری فلم اینکس پر کام کرنے کی داستان( ساتواں حصہ)

Posted on at


جیسا کہ میں آپ لوگوں کو اپنے پچھلے مضمون میں بتا رہا تھا کہ میرا بز سکور زیادہ کام کرنے کی وجہ سے جون کے مہینے کے پہلے ہفتے میں 64 سے 26 پر آ گیا۔ تو بز سکور کم ہونے کا یہ سلسلہ کافی دن چلتا رہا۔ یہاں تک کہ 7 دن میں میرا بز سکور اور کم ہو کر 24 پر آ گیا۔ اس دوران میں نے کام بھی کیا لیکن پھر بھی بزسکور پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ پھر 7 دن بعد اچانک ایک دن میرا بزسکور 24 سے 62 ہو گیا۔ میں بز سکور کو دیکھ کر حیران بھی ہوا اور خوش بھی کہ یہ کیسے ہو گیا۔

پھر میرے ایک دوست نے یہ تلقین کی کہ ہمارا بزسکور چونکہ زیادہ مائیکروبلاگز کی وجہ سے کم ہوا ہے اس لیے ایسا کرتے ہیں کہ مائیکرو بلاگز کی ایک بڑی تعداد کو ختم کر دیتے ہیں۔ میں نے اپنے دوست کی بات سے اتفاق کیا اور مائیکرو بلاگز کو ڈیلیٹ کرنا شروع کیا۔ 2 دن کے اندر میں نے 400 مائیکرو بلاگز کو ڈیلیٹ کر کے صرف 27 مائیکرو بلاگز چھوڑے۔ اس کے بعد میں روز ایک مضمون بھی لکھتا تو میرا بز سکور زیادہ نہیں ہوتا بلکہ 62 سے کم ہوتا جاتا۔ اور مزے کی بات یہ کہ پہلے جب بز سکور 62 ہوتا تو پیسے کافی زیادہ ملتے تھے اور اب پیسے بھی پہلے کے مقابلے میں پورے آدھے کم ہوگئے۔ خیر میں نے ہمت نہیں ہاری اور کام کو جاری رکھا۔

کام کو تو جاری رکھا لیکن بز سکور روز میری ہمت کو ہرانے کی کوشش کرتا۔ یعنی کام کام کرنے کے باوجود بھی بز سکور زیادہ نہیں ہوتا بلکہ روز بروز کم ہی ہو رہا تھا۔ ایسا صرف میرے ساتھ ہی نہیں ہورہا تھا بلکہ میرے اور بھی بہت سے دوستوں کے ساتھ یہ مسئلہ تھا۔ کافی لوگوں نے تو کام بھی کرنا چھوڑ دیا تھا۔ صرف بزسکور کم ہوتا تو خیر تھی ساتھ میں روز بروز بڑی تعداد میں ہم لوگوں کا ریونیو بھی کم ہو رہا تھا۔ تو میں نے بھی کام سے دور رہنے کا فیصلہ کیا کہ شاید ایسا کرنے سے بز ٹھیک ہو جائے۔ تو میں نے جون کی 19 تاریخ کے بعد جولائی کے مہینے کے شروع تک کوئی کام نہیں کیا۔ لیکن بز سکور ٹھیک ہونے کی جگہ اب پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ کم ہو رہا تھا۔ 2 دن پہلے جب میں نے اپنی فلم اینکس کی آئی ڈی اوپن کی تو میرا بز سکور 47 تھا اور ریونیو بھی نہ ہونے کے برابر۔ میں نے اس دن لوگوں کی بہت زیادہ شئیرنگ کی تو اگلے دن کیا دیکھتا ہوں کہ میرا بز سکور 47 سے 44 پر آ گیا۔

اب آپ لوگ ہی بتاؤ کہ ایسی صورتحال میں کس کا دل کرتا ہے کام کرنے کو لیکن میں ایسا بندہ ہوں جو اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی اس امید کے ساتھ مضمون لکھ رہا ہوں کہ شاید اس سے میرا کھویا ہوا مقام مجھے واپس مل جائے۔ جون کا مہینہ میرا فلم اینکس پر کام کرنے کے دوران انتہائی برا ترین مہینہ گزرا ۔ کیونکہ اس سے پہلے میں ہر مہینے میں اپنی ریکویسٹ کی رقم پوری کر لیتا تھا لیکن اس بار تو ایسا بھی نہ ہو سکا۔

دعا کرو دوستو کہ میرا بز سکور دوبارہ سے ٹھیک ہو جائے نہیں تو شاید مجھے فلم اینکس کو بہت جلد خیر آباد کہنا پڑے گا۔ امید کرتا ہوں کہ میں نے اپنے کام کرنے کے بارے میں اس سے پہلے جتنے بھی مضمون لکھے سب آپ لوگوں کو پسند آئے ہوں گے اور آپ کو ضرور ان میں کوئی نہ کوئی معلومات ملی ہوگی۔



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160