کراوڈ فنڈنگ (چندہ) کا تعارف - تعریف، تاریخ اور ممکنات

Posted on at

This post is also available in:

کراوڈ فنڈنگ (چندہ جمع کرنا) ہے کیا؟

کراوڈ فنڈنگ کا مطلب افراد سے چندہ جمع کرنے کا عمل اور مجمع میں شامل افراد جو وعدہ کرتے ہیں کہ وہ چندہ دیں گے - ایسے لوگوں کو "پیچھے کھڑے رہنے والے یا امداد کرنے والے" یا سرمایاکار کہا جاتا ہے. کراوڈ فنڈنگ کا بنیادی ماخذ آن لائن ہے،جس میں بڑی اور جانی پہچانی ویب سائٹ جیسے کک سٹارٹر ڈاٹ کوم   اور انڈی گو گو ڈاٹ کوم شامل ہیں، اور چھوٹی شاخیں بھی ہیں جو کراوڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں جیسے کہ گلوبل گیونگ.کوم  . کراوڈ فنڈنگ کا خیال کراوڈ سورس سے آیا جو کہ کراوڈ فنڈنگ سے مشابہ ہے.

یہ نمونہ یا ماڈل جس میں چھوٹے چندے جمع کر کے مقصد حاصل کیا جاتا ہے، بہت صدیوں سے چلا آ رہا ہے، جس کی تاریخ اٹھارہویں صدی میں بھی ملتی ہے. کراوڈ فنڈنگ کا سب سےبڑے مقاصد میں سے ایک موسیقی تھا، جس میں بڑے بڑے موسیقاروں جیسے موزارٹ بھی شامل تھا، نے اس سے بڑا فائدہ حاصل کیا. وہ کنسرٹ کے لیے پیسے جمع کیا کرتا اور پھر "امداد کرنے والوں" کو مسودہ دے دیتا تھا جو چندہ دیا کرتے. اگرچہ کہ یہ خیال کافی عرصے سے موجود تھا، مگر جب سے سے انٹرنیٹ آیا ہے تو یہ چندہ جمع کرنے کا عملی نمونہ بن گیا. ٹیکنالوجی کے آنے سے لاکھوں لوگ 'جو چندہ دینا چاہتے ہیں، تک پہنچنے کا راستہ کراوڈ فنڈنگ مہم کے ذریے آسان ہو گیا ہے، جب کہ ماضی میں براہ راست آمنے سامنے مہم کے ذریعے چندہ جمع کرنا ہی ممکن ہوتا..

کراوڈ فنڈنگ کا "کیسے" اور "کیا" نظریہ! 

کراوڈ فنڈنگ (یا چندہ جمع کرنا) کی کامیاب مہم کو چلانے کے لیے کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے جن پر مہم کے آغاز سے پہلے غور و خوض کرنا ضروری ہے. سب سے بنیادی حصہ یہ ہے کہ معلوم ہونا چاہیے کہ چندہ چاہیے کتنا آخر! اس کے بعد مقصد بتائیں چندہ جمع کرنے کا اور اس مقصد کو آسانی سے سمجھنے کے لیے آسان الفاظ میں ایک منصوبہ پیش کریں کہ پیسا کیسے خرچ کیا جائے گا. ایک اچھی مثال نیچے دی گئی تصویر واضح ہے:

مجمع - "امداد کرنے والے".

 

ایک اور اہم قدم یہ ہے کہ مجمع (امداد کرنے والے) کو چندہ دینے کے بدلے میں حوصلہ افزائی کے لیے کچھ نہ کچھ دینا چاہیے. مختلف چندہ دینے والوں کے لیے مختلف انعامات دینے کی ضرورت ہے. امداد دینے والے اسی وجہ سے چندہ دیتے ہیں. یہ ان کو یہ بھی یقین دلاتا ہے کہ وہ اس منصوبے کا حقیقی حصہ ہیں - خواہ وہ نئی ٹیکنالوجی کے لیے چندہ دے رہے ہوں یا کسی مقامی کاروبار کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے چندہ دے رہے ہوں. چندے کے لیے مختلف قیمتیں ہوتی ہیں اور انعامات بھی، اور چیزوں کی ترسیل کی تاریخ بھی(اگر چیزیں ٹھوس ہیں اور ترسیل کی ضرورت ہے).

امداد کرنے والوں کے لیے انعام منتخب کرنا سب سے مشکل کام ہو سکتا ہے جب آپ کراوڈ فنڈنگ مہم کا آغاز کر رہے ہوں. امداد کرنے والوں کے لیے انعامات منتخب کرتے وقت بہت سے تحفظات ہو سکتے ہیں اور بہت سے اہم موضوعات بھی جن پر بات چیت ضروری ہے. انعامات مہم کے سے مطابقت رکھتے ہوں. مثال کے طور پر اگر اگر چندہ اس لیے جمع کیا جا رہا ہو کہ ایک ذیلی سہارا افریکا کے کسی جوانوں کے سینٹر کو دوبارہ کھڑا کرنا ہو، تو چندہ دینے والے کے لیے انعام یہ ہو سکتا ہے کہ اس کا نام ایک اینٹ پر کندہ کیا جائے، یا کسی خاص دیوار پر اس کا نام لکھ دیا جائے یا نے تجدید کردہ سینٹر کی کسی خاص جگہ پر اس کا نام لکھ دیا جائے. 

 مشہور کراوڈ فنڈنگ ویب سائٹ

٢٠١٣ کے ابتداء میں صرف کچھ مخصوص کراوڈ فنڈنگ ویب سائٹ تھیں. پچھلے سال سے بہت سے نے کراوڈ فنڈنگ پلیٹ فارم معرض وجود میں آے ہیں. بہت سے کراوڈ فنڈنگ پلیٹ فارم صرف ایک مخصوص مقام پر توجہ دیتے ہیں، جیسے کہ ٹیکنالوجی، موسیقی اور فلم، یا غیر منافع بخش اداروں کے لیے یا چندے کے لیے. نیچے دیے گے ٥ ویب سائٹ سب سے زیادہ قابل اعتبار اور مشہور ہیں. یہ بھی اھم ہے کہ مہم چلانے سے پہلے مختلف پلیٹ فارم کی جانچ پڑتال کر لی جائے.. 

  1. Kickstarter.com
  2. IndieGoGo
  3. GlobalGiving
  4. GoFundMe
  5. Angel.co

پڑھنے کا بہت شکریہ اور مجھے سبسکرائب کریں تاکہ مزید معلوماتی بلاگ پڑھنے کو مل سکیں.



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160