گرمیاں اور ٹیوب ویل

Posted on at


ٹیوب ویل اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہوتی ہے، ٹیوب ویل کی ضرورت و اہمیت کا پتہ ہمیں گرمیوں میں چلتا ہے جب گھروں میں نلکے کا پانی بند ہو جاتا ہے اور اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں۔ اُسی وقت میں سب سے اہم کردار محلے کے قریبی ٹیوب ویل کا ہوتا ہے جو سب کو پانی مہیا کرتا ہے۔

آجکل ہمارے لیے ٹیوب ویل کسی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ آجکل رمضان میں جب پانی کم پڑ جاتا ہے تو ہم لوگ گرمی کے ستائے ہوئے محلے کی قریبی ٹیوب ویل پر پہنچ جاتے ہیں اور خوب دل لگا کر نہاتے ہیں۔ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے محلے کے اُس ٹیوب ویل کا بہت اہم کردار ہے۔

ٹیوب ویل ایک ایسا کنواں ہوتا ہے جو زمین میں تقریبا چار سے پانچ انچ موٹے پائپ سے سوراخ کر کے بنایا جاتا ہے اور پھر ایک موٹر اُس سوراخ میں ڈال کر پائپ کے زریعے پانے نکالا جاتا ہے۔ ٹیوب ویل دور حاضر کی ایک اہم ضرورت اور ایک منافع بخش کام بھی ہے۔

 



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160