ہوائی جہاز کا سفر

Posted on at


ہوائی جہاز کا سفر


 



 


آج میں آپ کو اپنے بھائی کی کہانی سناتی ہوں جب وہ پہلی دفعہ لاہور سے کراچی گئے اور انہوں نے پہلی دفعہ ہوائی جہاز کا سفر کیا جب پہلی دفعہ وہ ہوائی جہاز میں سفر کیا تو بہت ڈرے ہوئے تھےان دنوں بہت سارے ایسے واقعات پیش آتےجن سے پورے ملک میں پریشانی پھیل جاتی اور اوپر سے کراچی کے حالات سے لوگ بہت پریشان تھے کہ آئے دن کراچی میں بم دھماکے ہوتے تھے یا لوگوں کو اغوا کیا جاتا تھا یا اسطرح کے اور واقعات پیش آتے تھے وہ پریشانی سے خالی نہیں تھے۔


 



 


بھائی جان جب جہاز میں بیٹھے تو ان کے ساتھ ایک اور آدمی تھاجو پہلی دفعہ سفر کر رہا تھا جب جہاز اڑا تو کچھ دیر بعد اس آدمی نے ائیرہوسٹس کو بلا کر کہا کہ یہ پیلا پیلا آئل جہاز کہ ایک سائیڈ سے کیوں نکل رہا ہے وہ یہ کہہ کر چلی گئی کہ یہ کچھ نہیں ہے بعض دفعہ ایسا ہو جاتا ہے آپ پریشان نہ ہوں جب وہ چلی گئی تو اس نے بھائی جان سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر یہ پھٹ گیا تو کیا ہو گا میرے تو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اگر میں مر گیا تو ان کا کیا ہو گا۔


 



 


بھائی جان کہتے ہیں کہ یہ سن کر میری اتنی طبعیت خراب ہوئی کہ مجھے کچھ ہوش نہیں رہا کہ میں کہاں ہوں جمھے تب پتہ چلا جب کہا گیا کہ کراچی ائیر پورٹ پر اترانے میں پانچ منٹ رہ گئے ہیں کہتے ہیں تب میری جان میں جان آئی کہ ہم خیروآفیت سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔


کہتے ہیں میں نے دل میں کہا کہ میری توبہ اگر میں دوبارہ جہاز میں بیٹھا اب میں کراچی آنے کے لیے بس کا یا ٹرین کا سفر کروں گا کیونکہ میری طبعیت بہت خراب ہوئی ہے۔


 



 


اب جب کبھی بھائی جان نے کراچی جانا ہوتا ہے تو میں ان کو مذاق کرتی ہوں کہ جہاز سے چلے جاؤ کم وقت لگے گا اور آسانی سے پہنچ جاؤ گے تو کہتے ہیں میں بس سے یا ٹرین سے چلا جاؤں گا اگر ٹرین یا بس میں مجھے مجھے کچھ ہو گا تومیری باڈی تو مل جائے گی اور اگر جہاز میں بیٹھوں گا توکچھ نہیں ملے گا۔


اللہ میرے بھائی جان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور زندگی کے ساتھ ساتھ دنیا اور آخرت کی ساری کامیابیاں اور خوشیاں ان کو نصیب فرمائے آمین و ثم آمین۔



About the author

160