روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا

Posted on at


“روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا۔ ”

کتنا سنگ دل تھا نیرو کہ اپنی عظیم سلطنت کے عظیم الشان دارالحکومت کو شعلو کی لپیٹ میں دیکھ کر اسے بچانے کے بجائے بانسری بجا بجا کر اس کا انتظار سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ بات اگر محض نیرو کی سنگ دلی کی ہوتی تو شاید اتنی مزمت کی مستحق نہ ٹھہرتی اور اس کے فعل کو ادب کے دامن میں ضرب المثل کی حیثیت سے جگہ نہ ملتی۔

 اس لیے کہ حقائق نے اس امر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ اپنی سلطنت کے عظیم الشان دارالحکومت کو آگ نیرو نے خود لگوائی تھی۔ اس لیے نہیں کہ اس کے تنگ و تاریک مکانوں اور گلی کوچوں سے وہ بیزار تھا۔ اور اسے ایک نئے نقشے کے مطابق تعمیر کرنا چاہتا تھا، بلکہ اس لیے کہ اس کے اندر جو شیطان چھپا بیٹھا تھا اور اس نے بزعم خویش ایک فنکار کا لبادہ اوڑھ رکھا تھا۔ وہ شیطان روم جیسے عظیم شہر کو آگ کے خوفناک شعلوں کی لپیٹ میں دیکھنا چاہتا تھا تاکہ اس کی فنکار روح ایک نادر روزگار مظاہرے کا تماشا کر سکے۔ اس نادر روزگار مظاہرے کو دیکھ کر اس کی روح وجد میں آگئی تھی اور اس کی انگلیاں بانسری کے سروں پر رقص کرنے لگی تھیں۔

نیرو، اس شاہی خانوادے کا آخری فرمانروا تھا، جس کی بناجولیس سیزر نے ڈالی تھی۔ اوباشی اور عیاشی ، شقاوت و سنگدلی، قتل و غارت اور شفا کی بےرحمی کے جس وتیرے کا آغاز شاہی خاندان کے بانی نے کیا تھا، وہ عہد بہ عہد ترقی کر کے نیرو کے دور میں کچھ ایسے پہنچا کہ انسانی تہزیب وتمدن کی پوری تاریخ اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔ نیرو کا شمار دنیا کے سفاک اور ظالم ترین بادشاہوں میں ہوتا ہے۔ اس نے اپنی ماں دو بیویوں اور شہنشاہ کلاڈیس، جس نے اسا اپنا متبنیٰ بنا کر شہنشاہیت بخشی تھی، کے حقیقی بیٹے کو قتل کرایا۔ اس نے روم کو آگ لگانے کا الزام عیسایوں پر لگایا اور یوں ان پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر کے انھیں بکثرت قتل کرایا۔ پھر نئے شہروں میں نہایت خوبصورت عمارتیں بنوائیں۔۶۸ ُ میں فوج نے نیرو کے خلاف بغاوت کر دی تو وہ روم سے فرار ہو گیا۔ سینٹ نے اسے پھانسی کی سزا دے دی تھی لیکن پھانسی سے پیشتر ہی اس نے خودکشی کر لی اور یوں ظلم و ستم کا ایک بھیانک باب ختم دنیا کو بدترین رخ دیکھا کر ہمیشہ.ہمیشہ کے لیا بند ہو گیا



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160