چاند اسکی چاندنی اور انسانی جذبات

Posted on at


یہ ایک قدرتی بات ہے کہ انسان کو خوبصورتی سے محبت ہے۔ یہ خوبصورتی زیادہ تر نہ ختم ہونے والی ہوتی ہے۔ اگر اس زمین پر خوبصورتی نہ ہوتی تو یہ ایک بے مزہ سی جگہ ہوتی اگر انسان زندگی میں خوشی اور لطف نہ ہوتا تو یہ ایک بوجھ بن جاتی۔ ہم میں سے ہر ایک پرامناور خوش زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ پیسہ اور دنیاوی چیزیں بہت میٹھی ہوتی ہیں۔ لیکن اصل خوشی سادہ اور قدرتی چیزوں سے ملتی ہے۔ جسکی قیمت دنیاوی پیسوں میں نہ ہو جیسے کہ ایک سرخ گلاب کا پھول، صبح کے وقت سورج کی ابھرتی کرنیں اور رات کو چاندکی چاندنی۔

چاند ایک جادو گرنی کی طرح ہے۔ چاند کی دلفریب اور نازک چاندنی انسان کے دل و دماغ پر قبضہ جمالیتی ہے۔ یہ چاندنی خیالات اور تصورات کو جنم دیتی ہے۔ یہ انسان کے اندر چھپے ہوۓ شاعر کو اجا گر کرتی ہے۔ یہ چاندنی سادہ چیزوں کو خوبصورتی فراہم کرتی ہے۔ اور ان میں ایک نئی چمک اور خوبصورتی پیدا کرتی ہے۔ جیسے ہی چاند اسمان پر نمودار ہوتا ہے۔ انسان کے اندر ایک گہری خواہش پیدا ہوتی ہے۔ کہ چاند کو چھو سکے۔

اور جیسے ہی اسکی روشنی انسان پر پڑتی ہے یہ انسانی روح میں عجیب کیفیات پیدا کر دیتی ہے۔ اس وقت انسان دنیا کے شور اور کاموں کو بھول جاتا ہے۔ انسان چاند کو دیکھتے ہوۓ سب غم اور دکھ بھول جاتا ہے۔ ہر چیز اس وقت اپنی اصلیت سے بے خبر ہوتی ہے۔ چاند کی چاندنی میں دریا کا پانی بھی اپنا رنگ بدل لیتا ہے۔ اس چاندنی میں سانس لینے سے تازہ پھولوں کی خوشبو انسان کی سانسوں کو ترو تازہ کر دیتی ہے۔ انسان اس وقت سب کچھ بھول کر پرانی اچھی یادوں میں کھو جاتا ہے۔

اور انہی یادون میں گم ہو جاتا ہے۔ یہ انسان کی زندگی کے بہترین اوقات ہوتے ہیں۔ جب حال اور ماضی ایک دوسرے میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اور انسان بغیر کچھ خرچ کیئے انتہائی خوبصورت اور لطف اندوز منظر دیکھ لیتا ہے۔ چاند کی چاندنی اور اس سے ہونے والی خوبصورتی کا کوئی نعم البدل نہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160