شعبان المعظم

Posted on at


 

’’شعبان المعظم‘‘ اسلامی سال کا آٹھواں قمری مہینہ ہے لفظ شعبان پانچ حرفی لفظ ہے ش سے شرف، ع سے علو بلندی ، ب سے بسر نیکی ، ا سے الفت اور نسے نوریہ یہ تمام کی تمام چیزیں اسی مہینے میں نازل ہوتی ہیں اس مہینے میں نیکیون کے دروازے کھل جاتے ہیں اور برکات کا نزول ہوتا ہے گناہ چھوڑ دیے جاتے ہیں اور برائیاں مٹا دی جاتی ہیں اور تمام مخلوق کثرت سے نبی کریمﷺ پر درود سلام بھیجتی ہے یہی مہینہ نبی کریمﷺکا مختارمہینہ ہے حضور اقدسﷺ کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے رجب اللہ تعالی کا اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے آپﷺ کا معمول شریف تھا کہ آپ رمضان المبارک کے بعد سب سے زیادہ روزے شعبان کے مہینے میں رکھتے تھے

اس ماہ مبارک کی اہمیت رسول کریم ﷺ کے اس قول سے ظاہر ہوتی ہے کہ آپ نے شعبان کو اپنامہینہ فرمایا ہے اس ماہ کی پندرھویں شب کو وہ رات ہے جسے قرآن کہتے میں ’’ لیلۃ المبارکہ‘‘ اور حدیث میں لیلۃالبراۃ کہا گیا ہے اور اسی شب کو ہم ’’شب برات‘] کہتے ہیں اس شب کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا کہ لیلۃالبراۃ شب قدر کے بعد تمام راتوں سے افضل ہے شب قدر کی طرح اس شب میں بھی غروب آفتاب کے بعد ہی سے صبح صادق تک اللہ تعالی اپنا دربار عام بندوں سے قریب یعنی پہلے آسمان پر منعقد کرتا ہے اللہ تعالی نے قرآن کریم کی سورۃ الدخان میں اس رات کے بارے میں فرمایا ترجمہ’’ اسی رات میں جدا ہوتا ہے ہر کام جانچا ہوا حکم ہو کر ہمارے پاس سے‘

یوں اس شب میں یعنی ۱۵شعبان المبارک کی رات آئندہ سال پیدا ہونے والے اور مرنے والے لوگون کے نام لوح محفوظ سے نقل کر کے فرشتوں کو دے دئیے جاتے ہیں اس طرح ہر شخص ایک سالہ روزی ، عمر ، علم ، عمل اور اولاد وغیرہ کی بھی تقسیم ہوتی ہے اور کارکن فرشتوں کے سپرد کردی جاتی ہے اس شب میں تمام انسانوں کے گذشتہ سال کے اعمال خدائے تعالی کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں

 

اس مہینے کی اہمیت اور وجہ سے بھی ہے جن میں رمضان المبارک کے روزوں کی فرضیت ، نکاح ام المومنین حضرت جویریہؓ، مسلیمہ کذاب کا قتل ، مسجدضرار کو نذرآتش کرنا ،وفات حضرت قتادہؓ، حضرت ثوبانؓ، حضرت انسؓ اوروفات حضرت حسن بصریؒ شامل ہیں اللہ پاک ہمیں بھی اس مہینے میں عبادات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160