( حمل برج سے تعلق رکھنے والے افراد (حصہ سوئم

Posted on at


برج حمل سے تعلق رکھنے والے افراد کی خامیوں میں ان کا غصہ، جزباتی رویہ، موڈ کا اچانک خراب ہونا ، خود غرضی ، بے صبرا پن، منہ پھٹ ہونا شامل ہے۔ جہاں پر برج اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے وہیں پر اپنے غصے ، بات بے بات بھڑکنے اور جلد بازی کے مظاہرے کے باعث نقصان کر بیٹھتا ہے۔

منہ پھٹ ہونے اور صاف گوئی کے باعث اکثر یہ اپنے بنے بنائے کام بگاڑ ڈالتے ہیں۔ ان میں ہر طرح کے حالات نپٹنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ یہ برداشت میں کمی کی وجہ سے بعض اوقات ایسے مسائل میں پھنس جاتے ہیں جس سے فوری طور پر نکلنا ان کے لئے ناگزیر ہو جاتا ہے۔

اپنے حاکمانہ رویے کے باعث بھی یہ لوگ دوسروں کی نظروں میں آ جاتے ہیں جس سے انہیں حسد اور دوسری سازشوں کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ ایک طرف یہ دوسروں کی رائے لینا ضروری سمجھتے ہیں اور دوسری طرف یہ یقین رکھتے ہیں کہ حتمی فیصلہ وہ ہی ہو جو ان کا ہے اگر ان کی مرضی کے خلاف کوئی فییصلہ ہو جائے تو یہ مشکل سے تسلیم کرتے ہیں ۔ مزاج پر جذبات کا غلبہ اور عدم برادشت کے باعث اکثر انہیں دشمنوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160