نظم و ضبط حصہ دوسرا

Posted on at


چیونٹی اگر کمزور ہے مگر وہ بھی ایک لائن میں چلتی ہے چیونٹی کی کیا مجال کے وہ اپنی لائن سے ہٹ جائے اونٹوں بھی صحرا میں چلتے ہوے دیکھے یہ بھی ایک لائن یا قطار میں چلتے ہیں ہر اونٹ اپنی سیدھی لائن میں چلتا ہے



اسلام بھی ہمیں نظم و ضبط کی تعلیم دیتا ہے دن میں پانچ وقت کی نماز بھی اپنے مقررہ وقت پر ادا کی جاتی ہے نماز میں سب نمازی ایک امام کے پیچھے ایک ہی وقت میں رکوع سجود کرتے ہیں  اسی طرح ماہ صیام میں سحر سے لے کر افطار تک وہ سب کچھ نظم و ضبط میں آتا ہے اسی طرح حج میں نظم و ضبط کا خآص خیال


 



رکھا جاتا ہے اس میں تو لاکھوں افراد مختلف ممالک میں سے حج کی سعادت حاصل کرنے آتے ہیں جو کہ کسی نظم و ضبط سے کم نہیں



اسی طرح طالب علم جس کی زندگی بھی ایک نظم و ضبط کی طرح ہوتی ہے ایک طا لب علم نظم وضبط سے ہی اپنے روز کے کام سر انجام دیتا ہے جب وہ اپنے سارے کام ایک ترتیب سے کرے گا تو اس کو کمرہ امتحان



میں کو ئی پریشانی نہیں ہوگی اور اس کے برعکس وہ  طالب علم جو کہ نظم و ضبط کا بالکل خیال نہیں رکھتا اس کو کمرہ امتحان میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے



بد قسمتی سے ہمارے ملک میں میں بعض اوقات نظم و ضبط کا خیال نہییں رکھا جاتا جیسا کہ لوگ بس سٹاپ پر نظم و ضبط کا خیال نہیں رکھتے ان کو اترنے اور چھڑنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگریہی لوگ


 



بس سٹاپ یا ریلوے اسٹیشن میں نظم و ضبط کا خیال کرے گے تو ان کا ٹائم بھی بچے گا اور اس میں مسافر آرام سے اتر اور سوار ہو سکے گے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس وقت تک ایک کامیاب پاکستان نہیں بنا سکتے جب تک ہم لوگ نظم و ضبط کا خیال نہیں رکھے گے 




About the author

160