دودھ

Posted on at


 


دودھ انسانوں کی سب سے پورانی خوراک ہے۔ دودھ بچوں سے لےکر بڑوں تک ہر کسی کی دلعزیز غذا ہے۔ دودھ میں آئرن اور وٹامن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ دودھ جسمانی ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور پر بچوں کی نشونما کے لیے دودھ دینا ضروری ہے۔ بعذ بچوں کو دودھ پسند نہیں ہوتا ہے اس کے لئیے انہیں دودھ میں چاکلیٹ ملا کر دودھ پیلا دینا چاہیے تاکہ بچے دودھ شوق سے پیے۔ دودھ پینے سے ذہنی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔


جن ممالک میں دودھ کی مقدار بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے وہاں کی قوم کے لوگ ذہین اور جینیس ہوتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کو دودھ انکی بڑھتی عمر سے ہی دینا شروع کر دینا چاہیے کیونکہ یہ انکی نشونما کے دن ہوتے ہیں۔ جن میں انکے دانت اور ہڈیاں مظبوط ہوتی ہیں۔ اگر انکے جسم میں آئرن کی کمی ہو جائے تو انکے دانت اور ہڈیاں کمزور ہو جائیں گے اور جلد ہی دانتوں میں کیڑا لگنا شروع ہو جائے گا اور دانت ٹوٹنا شروع ہو جائے گے۔ آئرن کی کمی کی وجہ سے ہڈیاں بھی کمزور ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں موڑنا شروع ہو جاتی ہے اور سارے جسم کی بناوٹ خراب ہوجاتی ہے جو بچوں کے لئیے انکی جوانی میں انکے لئیے زندگی بھر کا دکھ بن جاتا ہے۔


دنیا میں اول نمبر پر سب سے اچھا دودھ ماں کا ہے پھر دوئم نمبر پر گدھی کا سوئم نمبر پر اونٹنی کا اور سب سے آخری میں گائے اور بھینسوں کا ہے۔ عام دودھ کے مقبالے میں اونٹنی کا دودھ کم چکنا ہوتا ہے اور اس میں گئے کے دودھ کے مقابلے میں زیادہ وافر مقدار میں آئرن اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ انٹنی کے دودھ کی آسکریم دنیا بھر میں مشور ہےیہ آسکریم عام آسکریموں کی طرح سستی نہیں ہوتی ہے۔ اونٹنی کے دودھ میں بے شمار طبی فوائد ہوتے ہیں اونٹنی کا دودھ مہنگا ہوتا ہے۔


 ان فوائد سے فائدہ حاصل کرنے کے لئیے اونٹنی کا مہنگا دودھ بھی خریدنا پڑے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اونتنی کے دودھ میں شکر کی مقدار منساب ہوتی ہے جو جسم میں خون کے اندر شوگر کے لیول کو برابر رکھتا ہے۔



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160