صبح سویرے کی بد نظمی اور افرا تفری ۔۔۔۔ آخر کیوں ؟۔ حصہ اول

Posted on at


اٹھ جاؤ جلدی سے اور برش کر کے یونیفارم پہنو ۔۔ ارے تم منہ دھونے کے بجائے واش بیسن پر کھڑے سو رہے ہو اور تمہاری وین آنے ہی والی ہے ۔ یہ کیا کر رہے ہو ، کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر سکول نہیں جا سکتے ۔۔ بھائی کو مت مارو اور جلدی سے ناشتہ کرو ۔۔۔ ؟ تمہارا دودھ کا گلاس یہاں ہے مگر تم کیا کر رہی ہو ؟ معاذ تم ذرا جا کر مصعب کے موزے تلاش کر کے رکھو ، نہ جانے اس

نے کہاں ڈال دیئے ہیں ۔

خواہ آپ کا ایک بچہ ہو یا تین لیکن آپ کی ہر صبح اسٹر لیں سے لبریز ہو سکتی ہے ۔ دل چھوٹا نہ کریں ، ہمت نہ چھوڑیں کہ ایسے طریقے موجود ہیں جن کو اپنا کے ان مشکل لمحات سے پیچھا چھڑایا جا سکتا ہے اور تشتم پشتم کئے جانے والے کاموں کو ایک خاص رخ دے کر ان میں روانی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ اگر اپنی ذمہ داریوں اور تیاری میں تھوڑا سا توازن پیدا کر لیا جائے اور جھنجھلاہٹ کے بجائے حس مزاح اور خوشدلی کا مظاہرہ کیا جائے تو دن کے ابتدائی گھنٹے کی اس افراتفری کو قابو کیا جا سکتا ہے ۔

آپ کے بچے تھوڑے سے منظم ہو جائیں اور یہ جان لیں کہ ان اوقات میں کیا اقدامات کرنے ہیں تو لازمی طور پر علی الصبح ہونے والی اس بد نظمی سے چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے جس کے لئے ہمارے پاس چند بہترین مشورے بھی ہیں ۔

کیا آپ کی فیملی صبح سویرے کے اس پاگل پن سے پریشان ہے اور نقصان اٹھا رہی ہے ؟ بچوں کو جگانا اور دن کے لئے تیار کرنا مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ خواہ اسکول جانا ہو یا ڈے کیئر یہاں تک کہ کھیل کی کسی سر گرمی کے لئے بھی ایسے حالات کا سامنا رہتا ہے اور آپ کا ذہن الجھ کر رہ جاتا ہے تو براہ کرم ان چند آئیڈیاز کا ضرور جائزہ لیں اور ان پر عمل کر کے اپنے دن کا آغاز مثبت انداز سے کریں ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160