ٹیلی ویژن پارٹ ٢

Posted on at


ٹیلی ویژن پر ملکی اور بین ال اقوامی خبریں لمحہ با لمحہ رپورٹ کی جاتی ہیں . پرائیویٹ اور غیر ملکی چینل آ جانے سے مختلف نکتہ ہاے نظر سامنے اتے ہیں اور حقیقت تک پوھنچنا آسان ہوجاتا ہے . نائن الیون کے واقعے میں کروڑوں ناظرین نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاورز کو جلتے ہوئے براہ راست دیکھا .


 


افغانستان اور عراق میں امریکا اور اس کے حواریوں کی دہشت گردی اور انسانیت سوزی کے واقیات سب نے دیکھے ہیں . الجزیرہ چینل نے حریت پسند مجاہدین اسلام کی سرگرمیوں کی عکاسی کر کے دشمن کے پروپیگنڈے کو توڑ دیا . لبنان اور فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کی عکاسی کرنے پر کی ملکوں نے الجزیرہ چینل پر پابندی لگا دی


 


ٹیلی ویژن پر علمی ، ادبی ، تاریخی ، سائنسی اور ملوماٹو پروگرام پیش کے جاتے ہیں . ایسے پروگرام ہر طبقہ فکر میں مقبول ہوتے ہیں . ڈسکوری اور نیشنل جیو گرافک چینل اور ہسٹری چینل پر پیش کے جانے والے تحقیقی ، دستاویزی ، اور معلوماتی پروگرام معلومات کی نئی دنیا اجاگر کرتے ہیں . خلا کی بلندیوں سے لے کر سمندر کی پستیوں تک جنگلی حیات سے لے کر جددید دنیا کی حیرت انگیز ترقی تک ہر پہلو واضح ، روشن اور تفصیلی انداز میں پیش کیا جاتا ہے .


 


طب اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی تحقیقات سے اگاہی فراہم کی جاتی ہے عہد پارینہ کے تاریخی اوراق کی ورق گردانی پردہ سکرین پر ہوتی ہے . دنیا میں آباد مختلف قوموں اور ملکوں کی رنگا رنگ ثقافت اور طرز حیات کے حوالے سے بھی پروگرام پیش کے جاتے ہیں . ٹیلی ویژن کی مدد سے ناظرین گھر بیٹھے اپنی پسندیدہ غیر ملکی زبانیں سیکھ سکتا ہے .



About the author

160