کچھ رشتے بہت اہمیت رکھتے ہیں زندگی میں

Posted on at


کچھ چیزیں انسان کی زندگی میں ضروری ہوتی ہیں اور وہ یہ کہ اگر آپ پر اگر برا وقت آ چکا ہے تو آپ کو حوصلے کی اور ہمدردی کی بے حد ضرورت ہوتی ہے اور ایسے وقت میں آپ کے دل میں بھی دوسرے کی قدر و قیمت ہوتی ہے کیوں کہ خوشیوں میں ابھی کام اتے ہیں لیکن غم میں جو کام آتا ہے وہ تمام عمر انسان کو یاد رہتا ہے

انسان کی زندگی کا کوئی بھی بھروسہ نہیں ہوتا کہ کب موت کا فرشتہ آیئے اور آپ کی روح کو نکال کر لے جائے انسان کو اپنی ماں سے محبت اور باپ سے شفقت کی بھی بہت ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ بڑے بزرگ ہی گھر کی رونق ہوتے ہیں اور بچوں کا سہارا بھی اور دوسرے نمبر جی چیز انسان کی زندگی میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے وہ بہن،بھائی یہ رشتہ انسان کی زندگی میں موت تک نہیں ختم ہوتا اور ایسے ہی رشتے بھی آگے پروان چڑھتے ہیں

چچا ،ماموں،پھوپھا وغیرہ بھی ایک بہت ضروری حصہ ہوتے ہیں اور یہ رشتے کبھی نہیں ختم ہوتے اور انسان کی زندگی انہی رشتوں سے مالا مال ہوتے ہیں

رشتے انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور اگر اس دنیا میں رشتے نہ ہوتے تو انسان کی زندگی بے معنی گزرتی اور کسی کی قدر و قیمت نہیں رہتی

انسان چاہے کتنا ہی خود غرض کیوں نہ ہو یا کتنا ہی خود کو بڑا نہ سمجھتا ہو لیکن یہ تمام رشتے اگر اس کی زندگی میں نہ ہونگے تو اس کی زندگی کسی جانور سے کم نہیں ہوگی کیوں کہ رشتے ہی انسان کو انسان بناتے ہیں ورنہ جانوروں کو ان کی کوئی پہچان نہیں ہوتی رشتے چاہے کتنے ہی پورانے کیوں نہ ہوں آخر رشتے ہی ہوتے ہیں اور ہر انسان پر فرض ہے کہ وہ رشتوں کو جوڑے رکھے اور اپس میں محبت سے رہے

 

 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160