آم پھلوں کا بادشاہ

Posted on at


آم پھلوں کا بادشاہ

آم ایک ایسا پھل ہے جس کو تقربیاََ سب ہی لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ آم کی اس دنیا میں لا تعدا د اقسام ہیں ۔ پاکستان میں میں بھی آم بہت سی اقسام میں پایا جاتا ہے۔ جس میں چونسا، مالدہ، سندھڑی، دوسہری، لنگڑا، فجری، انور رٹول بہت مشہور ہیں۔ اور یہ سب اقسام اپنے ذائقے اور خوشبو کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

آم جس کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کا اصل خطہ انڈیا(بھارت) کو کہتے ہیں۔ آم انڈیا اور فلپائن کا قومی پھل ہےاور بنگلہ دیش کا قومی درخت ہے۔

پاکستان کا آم دنیا میں اپنی مٹھاس اور خوشبو کے لحاظ سے بہت مشہور ہے۔اور بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔لوگ آم کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔

مثلاََ اس کا اچاربنا کر کھانا ، ملک شیک وغیرہ وغیرہ۔

 

 



About the author

160