معلم اور ہم کار اساتذہ
ہر استاد کی کوشش ہوتی ہے کے وہ ہر لحاظ سے بچو ں کی کامیابی کے لیے کا م کرے اور ہر معلم چا ہتا ہیں کے وہ بچے کی ذہنی ،جسمانی ، ا خلاقی ، روحانی تر بیت کر ے .اسکول کے اندر معلم بچے کی انفرادی طور پر تربیت کرنے کی کوشش کرتا ہیں لیکن اس میں استاد کو صرف وقتی کامیابی حاصل ہوئی ہے .کیونکہ جب شاگرد اگلی کلاس پاس ہو کر جاتا ہے تو کلاس کو پڑھا نے والا معلم اس شاگرد کے حوا لے سے زیادہ معلومات نہیں ر کھتا ہے اور نہ ہی دوسرے معلم سے تعا ون کی اپپل کرتا ہے
معلم اور طلبہ کا تعلق :
استاد اور شاگرد کا آپس میں گہرا تعلق ہے .جدید نظریہ کے مطابق تمام تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز طالب ہوتا ہے .اسی لیے ایک معلم کو چاہیے کے وہ ایک طالب کو تمام ایسے مواقعے اور سہولیات مہیا کرے تاکے طالب علم اپنی تمام تعلیمی مشاغل کو بھرپور طریقے سے سرانجام دے سکے معلم کو چاہیے کے وہ بچوں کے ساتھ کھیلوں اور سرگرمیوں میں شامل ہو جہاں ضرورت ہو مدد کرے .وہ طلبا کے ساتھ محبت سے پیش آے کیوں کے طلبا اپنے معلم کو اپنا آئیڈیل تصور کرتے ہیں اور دونوں کے مابین مقدس رشتہ ہے .
معلم اور والدین کا تعلق
بچے کی تربیت میں گھر اور مدرسے دونوں کا عمل دخل ہوتا ہے والدین بچوں کو مدرسے میں داخل کرانے کے لیے رابطے میں رہیں تاکے والدین کو اپنے بچے کی کارکردگی میں بارے میں علم ہو
blog writer
tasme khan