ونی ایک گھٹیا رسم

Posted on at


پاکستان میں ونی کے بارے میں کون نہیں جانتا. آج کی اس دنیا ہم عورت کو اعلیٰ عہدے سنبھالتے دیکھ رہے ہیں اور وہ تیزی سے ترقی کی منزلیں طہ کر رہی ہے پر اسی ملک میں ہر سال ہزاروں لڑکیاں ونی جیسی رسم کی بھنٹ چڑ رہی ہیں ہر سال ان لڑکیوں کے خوابوں کا گلا گھونٹا جاتا ہے.اس ملک میں بہت سی رسمیں ہے جو ایک مرد عورت کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور ونی بھی ان میں سے ایک ہے.


ونی بنیادی طور پر پشتو کے لفظ وانے سے نکلا ہے جس کا مطب خون کا ہے. ونی پاکستان کی سب سے پرانی رسموں میں سے ایک ہے کچھ لوگوں کے مطابق اس رسم کو سب سے پہلے میاوالی کے دو پشتون قبائل نے شروع کیا .تقریبآ ٤٠٠ سال پہلے ان دو قبائل میں لڑائی ہی جس کے نتیجے میں آٹھ سو افراد مارے گئے سو ان کے بڑوں نے جرگے میں یہ فیصلہ کیا کہ جھگرے کو ختم کرنے کے لئے ہر قبیلہ لڑکیاں دے گا. اس طرح سے اس رسم نے پاکستانی معاشرے میں جڑیں پکڑی


ونی ایک نہایت گہناؤنی رسم ہے جو کہ پاکستان میں پنجاب میں اور سندھ میں پائ جاتی ہے اس میں جب بھی کوئی مرد قانون کے خلاف کام کرتا ہے جیسا کہ قتل یا کوئی لڑائی جھگڑا تو اس علاقے کے برے جرگے میں اس مرد کے خبدان کی لڑکیوں کو دوسرے خنداں کے حوالے کر دیتے ہے اور پھر یہ لڑکیاں سری زندگی ان لوگوں کی غلام بن کر زندگی گزر دیتی ہے ، ایک اندازے کے مطابق ہر سال پاکستان میں ٤ ہزار سے اپر لڑکیا ونی کی بھنٹ چڑھائی جاتی ہے اور انھیں جانوروں کی سی زندگی گزرنے پر مجبور کیا جاتا ہے



About the author

sundas-hayat

from Kota Kinabalu

Subscribe 0
160