کیا میڈیسی خاندان بٹکوئین میں سرمایاکاری کرتا؟ ڈیجیٹل رئیل اسٹیٹ، استعمال کی اشیاء اور کرنسی جدید دور کا حصہ کیوں ہیں؟

Posted on at

This post is also available in:

کاروبار یا سرمایاکاری اور اقتصادی حکمت عملی ساتھ ساتھ چلتے ہیں؛ خطرات اور انعامات انسانی کامیابی کی بنیاد ہیں. میڈیسی خاندان نے تیرھویں اور پندھرویں صدی میں سرمایاکاری اور اقتصادی میدان میں خطرات مول لیے. وہ تھے تو کاروباری مگر بعد میں بینکر اور حکمران بن گے. اپنی اقتصادی حکمت عملی کی بدولت انہوں نے سائنسدانوں اور فنکاروں کو مضبوط کیا تاکہ دنیا کو بدل کر رکھ دیں. اسی کو جدیدیت کہا جاتا ہے. میں نے اپنی زندگی کے ٢١ سال فلورنس میں گزرے جو کہ جدیدیت کا دارالحکومت ہے اور اسی نے زندگی کے زاویے اور کاروبار میں میرے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی.

 

فلورنس، جدیدیت کا مرکز اور میرا آبائی قصبہ

 

زندگی کے پچھلے ٢٣ سال میں نے نیو یارک شہر میں گزارے . اگر آپ چھٹے ایونیو پر چلیں جو کہ بیالیسویں گلی سے اوپر مین ہٹن میں ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ بڑی عمارات کا ایک تسلسل ہے اور یہ رئیل اسٹیٹ بڑے اقتصادی اداروں کے تعاون اور پیسوں سے بنی ہے. معمار اور رئیل اسٹیٹ بنانے والے حکمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان قبل رسائی نقاط پر جو ان اقتصادی اداروں میں پاے جاتے ہیں جبکہ پیچیدہ اور بہترین اوزاروں کے بغیر یہ بلند و بالا عمارات کبھی نہ بن سکتیں.

 

میرا دوسرا گھر - نیو یارک شہر، مین ہیٹن

ہر کاروباری شخص کو، خواہ اس کے رہنے کی جگہ کوئی بھی ہو، جنس، عمر اور آمدنی کچھ بھی ہو، اسے اقتصادی حکمت سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ کوئی بھی کاروبار نہیں چلا سکیں گے. یہی اقدار میڈیسی خاندان پر بھی جدیدیت کے دور میں لاگو ہوتے تھے جبکہ یہی حال آج کے جواں کاروباری اشخاص کے لیے ہے. آج کے دور میں کچھ نے عوامل بھی ہیں جو کہ انفرادی اور کاروباری ترقی میں سہولت فراہم کر سکتے ہیں.

١) رئیل اسٹیٹ ڈیجیٹل بھی ہو سکتا ہے اور دنیا کا ہر شخص، خواہ وہ جہاں بھی ہو، اس کی عمر' جنس، اور آمدنی کچھ بھی ہو، وہ خود اپنی "ڈیجیٹل رئیل اسٹیٹ' بنا سکتا ہے، پیسے کما سکتا ہے، اسے کرایے پر دے سکتا ہے، اسے ترقی دے سکتا ہے، اس کا انضمام کر سکتا ہے، خرید سکتا ہے اور بہت کچھ

ب) آج کے دور کی اقتصادی حکمت کا مطلب یہ ہے کہ بلاک چین کو سمجھا جائے، اور اوپن سورس پروجیکٹ جیسے کہ بٹکوئین، لائٹ کوئین اور دوسرے بہت سی ڈیجیٹل کرنسی ہیں، انھیں سمجھا جائے. میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ میرا تازہ شایع شدہ آرٹیکل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 ایک ١٣-سالہ لڑکی کو' جو کہ ایک ترقی پذیر ملک سے تعلق رکھتی ہو اور کم آمدنی والی ہو اور کوئی اقتصادی پائداری بھی میسر نہ ہو، اور اسے کہ دیا جائے کہ کالج جاؤ، تو یہ ایسا ہی ہے کہ کوئی مجھے یہ مشورہ دے کہ تم خلا باز بن جاؤ، ایسا ہو تو سکتا ہے مگر صرف خیالی دنیا میں' جبکہ موجودہ دور میں خیالی دنیا کے لیے بہت ہی کم جگہ ہے، خاص طور پر ایک ترقی پذیر ملک کی ایسی لڑکی کو یہ کہنا جی کی اقتصادی حالت اچھی نہ ہو. یہی وجہ ہے کہ میری ترجیح اس مسلۓ کی تلاش کرنا ہے اور ترقی پذیر ملک سے تعلق رکھنے والی جواں لڑکی کی اقتصادی پائیداری کے مسلۓ کو حل کروں مگر اس سے پہلے کہ اس کی منگنی یا شادی ہو جائے

 

تصویر کے لیے تعاون انجیلا شاہ، نیوز ویک - دی ڈیلی بیسٹ

 

ایک ١٣-سالہ لڑکی' جو ایک ترقی پذیر ملک سے تعلق رکھتی ہے، کو ڈیجیٹل رئیل اسٹیٹ، اشیاء اور کرنسی کے بارے میں کچھ سکھانے کے لیے بہت کم لاگت آ سکتی ہے اور بدلے میں ایک اچھی سرمایاکاری حاصل کی جا سکتی ہے اور اسی سرمایاکاری کی واپسی سے جو حاصل ہو گا وہ اس لڑکی کے لیے پائیدار رہے گا اور اسے اقتصادی آزادی دلاے گا تاکہ وہ کالج جا سکے. فلم اینکس اور وومن اینکس فاؤنڈیشن نے بہت اچھے نتائج حاصل کیے ہیں جو کہ ثبوت کے طور پر وومن اینکس فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر اور نیچے دیکھے جا سکتے ہیں

  • اوسط لاگت جو ایک طالبہ کو انٹرنیٹ مہیّا کر سکتی ہے ١٣ ڈالرز سالانہ

  • تقریباً ٢٩٠٠ ٹاپ طالبات جن کا تعلق افغانستان، پاکستان اور مصر سے ہے وہ تقریباً ٣.٨٤ ڈالر یومیہ کما رہی ہیں. سب سے زیادہ کمانے والی لڑکیاں سالانہ تقریباً ١٠٤١ ڈالر کما رہی ہیں جو کہ ان کے ممالک کی اوسط آمدنی' جو کہ ٩٠٠ ڈالر سالانہ ہے، سے ٥٥ فیصد  زیادہ ہے

ایسا کرنے سے ہم اس جوان لڑکی کو دنیا بھر سے ملا رہے ہیں جہاں صارفین کی اشیاء بنانے والی کمپنیاں ان کے ساتھ براہ راست تعاون کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ وہ ان لڑکیوں کی ڈیجیٹل مہارتوں سے فائدہ اٹھا سکیں، پھر یہ کمپنیاں بین الاقوامی مارکیٹ کو اچھی طرح سمجھ سکیں گے اور اس سے ان کی اشیاء بھی خوب فروخت ہوں گی. مہربانی فرما کر یہاں پڑھیں

اگر میڈیسی فیملی کی طرف جائیں تو میں آپ کو یقین سے کہ سکتا ہوں کہ کوسیمو  اور لورینزو ڈی میڈیسی آج ہوتے تو وہ بٹکوئین اور ڈیجیٹل کرنسی جیسا کہ بٹ سوورن .کوم ہے' میں دلچسپی لیتے اور سرمایاکاری کرتے. حقیقت میں تو آج کے بٹکوئین کو کچھ لحاظ سے جدیدیت کے فلورن سے تقابل کیا جا سکتا ہے، اور آج کے بلاک چین کو میڈیسی بینک سے تقابل کیا جا سکتا ہے جو کہ میڈیسی نے آج سے ٧٠٠ سال پہلے بنایا تھا. فرق یہ ہے کہ اوپن سورس ڈویلپمنٹ  کو کوئی ایک ادارہ نہیں چلاتا بلکہ یہ ہزاروں کی تعداد میں سافٹ ویئر بنانے والے ذہنی قوت والے افراد افراد چلا رہے ہیں

 

کوسیمو ڈی میڈیسی - برونزینو کا بنایا ایک پورٹریٹ

 

لورینزو ڈی میڈیسی - برونزینو کا بنایا ایک پورٹریٹ

 

فلم اینکس دنیا کی وہ واحد کمپنی ہے جس نے فروری، ٢٠١٤ کی پہلی تاریخ سے اپنے ٣ لاکھ استعمال کنندگان کو صرف بیٹکوئین میں ادائیگی کی، جس نے امریکن ڈالر اور دوسری کرنسی کو چھوڑ دیا. انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

 

اگر آپ ابھی تک فلم اینکس اور وومن اینکس خاندان کا حصہ نہیں بنے تو وومن اینکس فاؤنڈیشن کو چلانے میں میری مدد کریں اور وومن اینکس پر آج ہی رجسٹر ہو جائیں.

پڑھنے کا بہت شکریہ

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160