کچن کی آرائش پودوں سے کر لیجئے۔ حصہ اول

Posted on at


سبز رنگ ہریالی کا تاثر دیتا ہے، یہ رنگ قردرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے جس کی وجہ سے سکون کا عنصر غالب رہتا ہے۔ ماہرین آرائش اس رنگ کو گھر کی سجاوٹ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سبز رنگ کی ہریالی کو کچن میں بھی قید کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر کچن کے کشادہ حصوں میں چھوٹے پتوں والی بیلیں اور انڈور پلانٹس رکھے جاتے ہیں۔سنک اور کچن کاؤنٹر کے اطراف میں یہ ہری بھری انوسٹمنٹ گھر کے اس اہم حصے کو تروتازہ کر دے گی۔ یہ صحت بخش سرمایہ داری ہے جو آپ کے کچن میں زندگی کا رنگ بھر دے گی۔

باورچی خانے میں ہمیشہ ایسے پودے رکھیں جن میں بہت زیادہ پھول نہ ہوں اور نہ ہی پتوں کا سائز بہت بڑا ہو۔ نازک بیلیں ، چھوٹے پتوں والی بیلیں اور کم رقبہ گھیرنے والے پھولدار پودے کچن میں رکھنے کے لئے مناسب رہتے ہیں۔ اگر کچن میں کھڑکی ہے تو اس کے اطراف میں پودے رکھیں۔ گھر میں پڑی بیکار خالی بوتلیں اور جار اس مصرف کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔

کچن گارڈننگ کا شوق ایک سود مند سودا بن سکتا ہے۔ اس میں آپ روزمرہ استعمال کی جانے والی سبزیاں جیسے دھنیاں ، پودینہ، ٹماٹر اور لیموں چھوٹے پیمانے پر کاشت کر سکتے ہیں اور مقصد سے ہٹ کر اگر دیکھا جائے تو کچن کی آرائش کا ایک زاویہ یہ بھی ہے کہ اسے سبز رنگ اور پھولوں کے تال میل سے سجا دیا جائے۔ سادی بوتلوں کے علاوہ رنگین بوتلیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں تاکہ رنگوں کے درست مکس اینڈ میچ سے مجموعی تائثر بہتر کیا جا سکے۔

جب کچن کی آرائش کی بات آتی ہے تو رنگوں پر فوکس کیا جاتا ہے۔ مگر اس بار ہم آپ کو کچن کیسجاوٹ کے لئے پھلوں اور پودوں کے نئے زاویے بتا رہے ہیں۔ طبی نقطہء نظر سے اس حصے میں پودے رکھنا یوں بھی اچھا ہے کہ دماغ تروتازہ رہتا ہے ، لیکن خیال رہے کہ ایسے پودے نہ رکھے جائیں جن پہ کیڑے مکوڑے یا چھپکلیاں آنے کا خطرہ رہے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160