کھجور

Posted on at


 


کھجور ایک عام درخت ہے۔ کھجور کا درخت بنیادی طور پر گرم علاقوں میں ہوتا ہے اور یہ ایسے علاقوں میں بھی پھل دیتا ہے جہاں پانی کم ہو۔ لمبائی میں تیس میٹر تک چلا جاتا ہے۔ کھجور کا درخت جنس کے لحاظ سے مذکر اور مونث ہوتا ہے۔ مذکر پر پھل نہیں لگتا۔ مونث پر پھل لگتا ہے۔ ان درختوں کی عمر عموماً 150 سال ہے۔ اس کا کوئی بھی حصہ بیکار نہیں۔ پتوں سے ٹوکریاں بنتی ہیں۔ تنا عمارتی لکڑیوں کے طور پر کام میں آتا ہے۔ شاخیں کرسیاں بننے اور جلانے کے کام آتی ہیں۔


کھجور کا درخت اکثر مذہب میں مقدس مانا جاتا ہے۔ ہندو اسے درگا پوجا میں استعمال کرتےہیں۔ عیسائیوں میں کھجور پر تہوار بھی منایا جاتا ہے۔ مسلمانوں میں اس درخت کی اہمیت پر اس قدر زور دیا گیا یے کہ آپﷺ نے درختوں میں سے اس درخت کو مسلمان کہا۔ کیونکہ یہ صابر، شاکر اور خدا کی طرف سے برکت والا ہے۔


آپﷺ نے فرمایا جس گھر میں کھجور ہو۔ اس گھر والے کبھی بھوکےنہیںرہیں گے۔ آپﷺ نے یہ بھی فرمایا جس گھر میں کھجور نہ ہوں۔ وہ گھر ایسے ہے کہ جیسے اس میں کھانا نہ ہوں۔ آپﷺ "رات کا کھانا ضرور کھائو۔ بے شک تمہیں ردی کھجوروں کی ایک مٹھی میسر ہو۔ کیونکہ رات کو کھانا ترک کرنے سے بڑھاپا جلدی آتا ہے۔ کھجور کو درج ذیل چیزوں کے ساتھھ کھاتے وقت احتیاط کرے، منقھ اور کھجور کو ایک ساتھھ نہیں کھانا چاہیے، نیم پختہ کھجور کو پرانی کھجور کے ساتھھ ملا کر نہ کھائے، کھجور اور انجیر کو بیک وقت نہ کھائے اور جب آنکھیں دکھھ رہی ہو جب بھی کھجور نہیں کھانی چاہیے۔


روزہ افطارکے وقت جسے کھجور نہ ملے وہ پانی سے کھول لے۔ کیونکہ وہ بھی پاک ہے۔ کیونکہ دن بھر فاقہ کے بعد توانائی کم جاتی ہے۔  اس لیے افطاری ایسی چیز سے کرنی چاہیے جو جلدی سے ہضم ہو اور طاقت دے۔ نبی کریم ﷺ کی سنت تھی کہ روزہ دار عجوہ کھجور یا کسی اور کھجور کے ساتھھ روزہ کھولے۔ نوزائیدہ بچے کے لیے بہترین گھٹی کھجور ہے۔ عجوہ کھجور میں ہر بیماری سے بچنے کی شفا ہے سوائے موت کے ۔ اگر اسے نہار منہ کھایا جائےتو یہ زہروں سے بچاتی ہے۔    



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160