سلطان صلاح الدین ایوبی کی رحم دلی

Posted on at


سلطان صلاح الدین ایوبی کی رحم دلی   

ایک دفعہ عیسائی بچوں کا ایک قافلہ بیت المقدس کی طرف روانہ ہوا، لیکن ان کا بہت بڑا نقسان ہوا۔ بہت سے بچے راستے بھوک سے اڑیاں رگڑ رگڑ کر مر گے۔ بہت سے راستے میں جہازوں پر سوار ہو گے۔ وہ بیچارے یہ سمجتے تھے کہ ان جہازوں میں وہ بیت المقدس پہنچ جائیں گے، لیکن جہاز والے انھیں قید کر کے افریقہ لے گئے اور انھیں غلام بنا کر فروخت کر دیا۔

ان میں سے کوہی بھی بیت المقدس کی زیارت نہ کر سکا، بہت تھوڑے بچے ایسے تھے جو بچ بچا کر گھر واپس پہنچ سکے، لیکن بیت المقدس پر عسائیوں کا قبضہ زیادہ دن تک قاہم نہ رہ سکا۔ ۱۱۸۷ میں مصر اور شام کے بادشاہ غازی صلاح الدین ایوبی نے اسے فتح کر لیا۔ سلطان ایوبی اس قدر بہادر اور تجربہ کار تھا کہ اس کے سامنے عیسائیوں کی کوہی پیش نہ گئی۔ آخر یورپ کے تمام بادشاہ صلاح الدین کے رحم و کرم پر آگئے۔ انگلستان کا بادشاہ رچرڈ سب سے آگے تھا۔ اسے عیساہی شیر دل رچرڈ کہتے تھے۔ ان عیسائی بادشاہوں کی فوجیں سمندر عبور کر کے ایشیا میں داخل ہو گئیں۔

عیسائی باشاہوں اور صلاح الدین ایوبی کے درمیان زبردست جنگیں ہوئی۔ غازی صلاح الدین جتنا بہادر اور ماہر سپاہی تھا اتنا ہی انصاف پسند اور رحم دل تھا۔ اس کے انصاف اور کی رحم دلی کی اسے دشمن بھی کرتے تھے۔ تمام عیسائی بادشاہ اور ان کے ساتھی مل کر بھی اسلام کے مجاہد کو شکست نہ دے سکے۔ آخر وہ صلح کرنے پر مجبور ہو گئے اور سلطان صلاح الدین ایوبی نے انھیں بیت المقدس  کی زیارت کرنے کی آجازت دے دی۔ ان جنگوں سے ایک بہت بڑا فائدہ ہوا جو عیسائی مسلمانوں سے نفرت کرتے تھے اب ان کے دل مسلمانوں کے لیے نرم ہو گئے تھے۔ انھوں نے ان جنگوں کی بدولت مسلمانوں کی بنائی ہوئی خوبصورت اور شاندار عمارتیں دیکھی اور جب ایورپ واپس گئے تو اسلامی فنون لطیفہ کے علاوہ قیمتی ریشمی کپڑے، پھلوں کے پودے اور بیچ بھی لے کر گئے۔ اب جو عیسائی بیت المقدس آتے تھے ان کا مقصد اس پر قبضہ کرنا نہیں ہوتا تھا۔ اب یہ لوگ یہاں ہنر سیکھنے اور تعلیم حاصل کرنے آیا کرتے تھے وہ واپس جا کر اپنے لوگوں کو عربوں اور ترقوں کے بارے میں بتاتے اور مسلمانوں کے اخلاق، نیکی اور دریا دلی کی تعریف کرتے تھے۔

 

 

 



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160