ایک خود کش حملہ

Posted on at



شہرکی ایک بڑی مسجد میں ایک خود کش حملہ مطلب کہ ایک دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں بیسیوں افراد زخمی ہوئے تھے اور درجنوں ہلاک ہو گئے تھے. بد قسمتی سے یہ سب کچھ ہوتے ہوئے مینے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا جس کے بعد کی روز تک میرے ہاؤس بجا نہیں ہو سکے تھے .



وہ جمعے کا دن تھا مجھے کسی کام سے اپنے دوست کے ہاں جانا تھا . میرا ارادہ یہی تھا کہ میں نماز جمہ اسی مسجد میں ادا کروں گا. غسل کے بعد نماز کی تیاری کر کے میں گھر سے نکلا . شہر میں ہفتہ وار تعطیل چونکہ اتوار کو ہوتی ہے اس لئے شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق ہی تھی. میں نے سوچا کہ جمعے کی نماز کے بعد ہی اپنے دوست سے ملاقات کروں گا .



چناچہ مینے جمعہ کی نماز کے لئے اسی مسجد کا رخ کیا . لوگ جوق در جوق مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہوے تھے.ملکی حالات کے پیش نظر حکومت کی طرف سے عام اجتماع کے لئے انتظامات کے لئے حکم تو دیا جا چکا تھا مگر حکومتی ایجنسیوں کا کردار افسوس ناک حد تک منفی تھا .
ایک رضا کار مسجد کے دروازے پر بیٹھا تھا جو کہ مسجد کی انتظامیہ نیک خود کار طور پر رکھا تھا. میں تقریباً کوئی ٤٠٠ گز کے فاصلے پر تھا کے مینے ایک شخص کو ایک بریف کیس کے ساتھ مسجد کی طرف جاتے ہوئے دیکھا. مسجد کے دروازے پر بیٹھا رضا کار نے اسے اپنی طرف چیکنگ کرنے کے لئے بلایا وو اس کی طرف گیا.



About the author

160