زندگی گزارنے کے چند بہترین اصول

Posted on at



 


رحم دلی (خود پر بھی) ہمیشہ رحم دلی کرو، ہر ایک سے محبت سے پیش آؤ. اپنا اخلاق اچھا رکھو. تا کہ لوگ تمھیں اچھے الفاظ میں یاد رکھیں.


 کچھ ایسا کرو جس سے تمھیں پیار ہو. پھر اس کام پہ اپنا پورا دھیان اور دل لگاؤ. اپنی پوری توجہ اسی کام پر رکھو.


 وہ کام مت کرو جس سے تمھیں نفرت ہے.یا جس سے تم بیزار ہو. ایسے معاہدے یا وعدے نہ کرو جن کو تم پورا نہ کر سکو.


 ہمیشہ سچ بولو. جو بھی تم کرنا چاھتے ہو اسے سچ سے شروع کرو. اپنے بارے میں سچ بولو. جو بھی تمھارے دماغ میں ہو اسے خود سچائی سے پرکھو اور دیکھو کیا وہ تمھارے لئے ٹھیک ہے. اگر تمہارا دل، دماغ اور ضمیر کہے کہ ہاں یہ ٹھیک ہے تو پھر اپنی پوری محنت اور لگن اپنے خواب کو پورا کرنے پر لگا دو.


 اپنے خیالات دوسروں کو بتاؤ. اگرچہ تمھارے ذھن میں اس بات یا کام کے متعلق زیادہ معلومات نہ ہو. ہو سکتا ہے دوسرے لوگ تمھیں کوئی ایسی بات بتا دیں جو تمھارے بہت کام آے.


 اپنا حوصلہ مت ٹوٹنے دو. اگرچہ تمھیں اس بات کا یقین نہ ہو کہ دوسرے لوگ اس کام سے کیسے پیسے کماتے ہیں. نیے راستے تلاش کرو. یاد رکھو کہ دنیا کے کامیاب ترین لوگ بھی ایک ہی بار میں کامیاب نہیں ہوۓ. اس کے پیچھے اس کی بیحد محنت اور لگن ہے تبھی وہ آج اس مقام پر ہیں.


 اپنی دنیا میں خوبصورتی پیدا کرو. اپنے گھر میں، اپنے کمرے میں، اپنے ماحول میں اور جہاں جہاں تم جاؤ.



 


 خاموشی اختیار کرو. اپنی باتوں اور دن میں خاموشی کا وقفہ ضرور رکھو. ہر روز کچھ وقت اپنے خیالات کے ساتھ اکیلے گزارو. اور سوچو اس چیزوں کے بارے میں جو تم کرنا چاھتے ہو.


 اگر تم نہیں جانتے کہ کیسے ان لوگوں کی مدد کرو جن کے لئے تم پریشان ہو تو صرف پریشان ہی مت رہو بلکہ الله سے مدد مانگو اور اس بات پہ یقین رکھو کہ الله ان کی مدد فرمائے گا.


 وہ کھانا کھاؤ جو تمھیں اچھا لگتا ہے. ایسی چیزیں کھاؤ جو ایک بار کھانے سے تمھارے اندر توانائی بھر دیں. بار بار مت کھاؤ. کھانے کی ایک روٹین رکھو. وہ چیزیں مت کھاؤ جن سے تمہارا پیٹ پھول جائے، تمھیں غصّہ آے یا تم بیمار ہو جاؤ.


 


 


معاف کرنا سیکھو. بری باتوں اور یادوں کو مٹی میں دبا دو. حقیقتا مٹی میں دبا دو. پر دبانا گھر سے دور جا کر، جہاں سے تم انہیں دوبارہ نہ نکل لاؤ. کڑوی باتیں، زہریلے خیالات اور بری سوچیں اپنے آپ سے دور رکھو.


 پانی زیادہ پیا کرو. اس سے تمھارے جسم کی توانائی بحال رہے گی.


 اپنی نیند پوری رکھو. یہ نہ ہو کہ تمھیں کوئی کام آن پڑے اور تم اپنا وقت سونے میں برباد کر دو.


 گرمیوں کی دوپہر کو کچھ دیر سونا صحت کے لئے بہت اچھا ہے.



 


 جو تمھارے پاس ہے اس سے قدر کرو. جو تمھارے پاس نہیں ہے اس کے لئے محنت کرو.


 ہر موسم سے لطف اٹھاؤ.


 آج کا کام کل پر مت چھوڑو، کیونکہ تمھیں اس بات کا علم نہیں کہ کل تم زندہ رہو گے یا نہیں.


 ادھار مت کرو. یعنی کبھی بھی ان پیسوں کے بھروسے پر خریداری نہ کرو جن کی تمھیں امید ہو کہ تمھیں مل جایئں گے. ہو سکتا ہے کہ وہ پیسے تمھیں ملیں ہی نہ.


 جب غصّہ کی حالت میں ہو تو بات کرنے سے پہلے 10 تک گن لو. اگر غصّہ زیادہ ہو تو 100 تک گن لو.



About the author

omi-khan

my name is Umair ahmad. i am from sahiwal, pakistan. i love to read, right playing games on my pc. i love share my thoughts so i joined Film Annex.

Subscribe 0
160