تعلیم کے بنیادی حقوق۔۔۔!۔

Posted on at


تعلیم کے بنیادی حقوق۔۔۔!۔




مفت اور لازمی تعلیم بنیادی حقوق کے باب کا حصہ ہے اس لئے ریاست کا فرض ہے کہ ہر سطح پر پانچ سے سولہ سال تک کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرے اور یہ بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر قانون سازی کرے۔


 



تین سال بعد وفاق کی کارگزاری یہ رہی ہے
الف)۔ 19 دسمبر 2012ء کو صدر نے پہلے 'مسودہ قانون برائے مفت اور لازمی تعلیم کا حق 2012ء' پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت اب یہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے لئے قانون قرار دیا گیا ہے۔ اگلا مرحلہ اس کے نفاذ سے قبل رولز آف بزنس تیار کرنا ہے۔


 



ب)۔ پنجاب نے قوانین کا مسودہ تیار کیا ہے لیکن منظوری کے لئے کابینہ اور اسمبلی میں پیش نہیں کیا۔


 



ج)۔ خیبر پختونخوا نے وسائل کے حوالے سے تخفظات کی بنا پر مسودہ قانون تیار نہیں کیا۔


 



د)۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 24 دسمبر 2012ء کو اپنا مسودہ قانون پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں مختلف پارٹیاں اپنے بہت سے مسودہ پیش کریں گی، بجائے اس کے کہ جماعتوں سے بالاتر ہو کر کوئی مسودہ پیش کیا جاتا۔




ھ)۔ سندھ بچوں کے اس بنیادی حقوق کے لئے قانون سازی کرنے والا پہلا صوبہ بنا۔



 



About the author

eshratrat

i really like to write my ideas

Subscribe 0
160