فالسہ

Posted on at


فالسہ


 



 


فالسے دو قسم کے ہوتے ہیں ایک کو فالسہ شکری اور دوسرے کو فالسہ شربتی کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں کھٹے مٹھے ہقتے ہیں یہ پاکستان اور ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔


فالسہ دل جگر معدہ کے لیے بہت مفید ہے یہ خون پیدا کرتا ہے یہ خاص طور پر یرقان کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے فالسہ کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اس لیے یہ گرم مزاجوں کے لیے بہت مفید ہے اور سرد مزاج لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے۔


 



 


اس کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے اس کا شربت دل کو راحت بخشتا ہے اور پیاس بجھاتا ہے چھوٹی عمر کے بچے اس کو ویسے کھانا پسند نہیں کرتے کیونکہ یہ کھٹے میٹھے ہوتے ہیں لیکن اس کا شربت بہت پسند کرتے ہیں اس کا شربت ہاضمہ ہوتا ہے۔


اس کی چٹنی بھی تیار کی جاتی ہے جو ذائقے میں کھٹی میٹھی ہوتی ہے اور بچے بڑے سبھی بہت شوق سے کھاتے ہیں اور پسند کرتے ہیں ۔


 



 


فالسے کو خشک کرکے خشک میوہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اس کا ملک شیک بھی تیار کیا جاتا ہے جو بہت لذیذ ہوتا ہےاس کی آئسکریم بھی بچے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔


 



 


جہاں اس کے اتنے فائدے ہیں وہاں اس کے نقصان بھی ہیں اس کو تھوڑی مقدار میں کھانا چائیے کیونکہ یہ سینے اور پھیپھڑوں کے لیے نقصان دہ ہے اور ایک بات یہ کہ گیس پیدا کرتا ہے لہزا اس کو تھوڑی مقدار میں کھانا چائیے تا کہ پریشانی نہ ہو۔



About the author

160